ہوسٹنگ کیا ہے

ہوسٹنگ Hosting ایک ویب اسپیس ہے۔ ( ایسی جگہ (ویب سرور / کمپوٹر) جس پر ویب سائٹ کی فائلیں مثلاً: ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جوا اسکرپٹ وغیرہ رکھی جاتی ہیں) اسے ویب ہوسٹ اور ہوسٹنگ کہتے ہیں۔ اسے مثال سے یوں سمجھئے کہ آپ اگر گھر بناتے ہیں تو ایک زمین کی ضرورت پڑتی ہے جس پر آپ گھر بناسکیں عمارت کھڑی کرسکیں تو اسی جگہ کا نام جس پر ویب سائٹ رکھی رہتی ہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں ویب ہوسٹ کہتے ہیں۔

آپ کی ویب سائٹ پر لوگ اسی وقت وزٹ کرسکیں گے جب آپ کی ویب سائٹ کسی ویب سرور پر اپلوڈ ہو۔ اور یہ ویب سرور مستقل انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی رہتی ہے۔ تب ہی جاکر لوگ کسی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔ اسے بہت ساری کمپنیاں سالانہ اور ماہانہ حساب سے بیچتی ہیں۔ اور انکے بہت سے اقسام ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی قیمت بھی مختلف ہوتی ہے اپنی سروس کے حساب سے کسی کی سروس کافی اچھی ہوتی ہے تیز رفتار ہوتا ہے اور کسی کی سروس ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے۔ اب رہی بات کہ آپ کے لئے کیا صحیح ہے اور کسے خریدیں۔

تو اس سلسلے میں اتنی بات یاد رکھیں کہ اگر آپ کے ویب سائٹ پر لوڈ کم ہے چھوٹا موٹا ویب سائٹ ہے شروعاتی دور میں ہے ہلکا پھلکا صرف بلاگنگ (پوسٹس) وغیرہ کرتے ہیں اس پر ویڈیو، آڈیو، فوٹو وغیرہ اپلوڈ نہیں کرتے ہیں۔ تو آپ شئیر ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے ٹھیک رہے گا۔ زیادہ روپئے پھنساکر کوئی فائدہ نہیں چیزوں کو اچھی طرح سیکھ لیں سمجھ تب جاکر تب جاکر پیسہ پھنسائیں۔ سیکھنے کے لئےکم قیمت میں اچھی سروس مہیا کرانے والی کمپنی میں سے ہوسٹنگر، بلو ہوسٹنگ، بگ روک، اور سستا ہوسٹنگ ڈاٹ کام وغیرہ کا نام بھی ہے شامل ہے۔ سستا ہوسٹنگ ڈاٹ کام (Sastahosting.com) کی سروس بھی اچھی ہے آپ اسے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کافی سستی ہے اور اچھی بھی۔ ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply