جی میل آئی ڈی میں موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کیسے ایڈ کریں

اگر آپ جی میل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے جی میں آئی ڈی میں موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی شامل کرلینا چائیے، تا کہ بوقت ضرورت آپ کو کام آئے مثلاً: اگر آپ اپنا جی میل آئی ڈی کا پاسورڈ بھول گئے ہیں تو نیا پاسورڈ حاصل کرنے کے لئے آپ کو اس موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی کی ضرورت پڑیگی جسے آپ نے ری کبھری پاسورڈ کے طور پر شامل کیا تھا، اور اگر آپ کے جی میل آئی ڈی میں کوئی موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی شامل نہیں ہے تو آپ اس جی میل آئی ڈی کو دوبارہ لاگ ان نہیں کرپائیں گے۔ الا ماشاءاللہ۔

اسے بھی پڑھئے: جی میل آئی ڈی کا پاسورڈ بھول گئے ہیں تو نیا پاسورڈ کیسے بنائیں

❶ اپنا جی میل آئی ڈی پر جائیں اوپر دائیں جانب پروفائل میں کلک کریں۔ اگر ایک سے زیادہ جی میل آئی ڈی استعمال کرتے ہیں تو اپنا جی میل آئی ڈی سلیکٹ کریں جس میں آپ کو موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی شامل کرنا ہے۔
➋ مینیج یور گوگل اکاؤنٹ (Manage your Google account) پر کلک کریں۔
➌ پرسنل انفو (Personal info) پر کلک کریں۔
آپ کا نام، تاریخ پیدائش، جنس، ودیگر چیزیں آجائیگا ذرا نیچے کو جائیں تو آپ کو Contact Info بھی نظر آئے گا، اگر آپ نے پہلے سے موبائل نمبر یا میل آئی ڈی شامل کر رکھا ہے تو وہ یہاں دکھائی دیگا، اور اگر شامل نہیں ہے تو آپ یہاں سے شامل کرسکتے ہیں۔

ای میل آئی ڈی کیسے شامل کریں


❶ ای میل آئی ڈی شامل کرنے کے لئے ای میل پر کلک کریں
➋ ری کبھری ای میل (Recovery Email) پر کلک کریں۔
➌ پاسورڈ ڈال کر نیکسٹ پر کلک کرکے اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کریں۔
➍ اپنا ری کبھری ای میل درج کرکے Save پر کلک کریں۔ یاد رکھیں وہ ای میل آئی ڈی اس ای میل کے علاوہ ہو تبھی تو آپ اس پر نیا پاسورڈ بنانے کا لنک منگواسکتے ہیں۔ آپ کے جی میل میں ری کبھری ای میل شامل ہوجائے گا۔ آپ پیج ری فریش کر کے چیک کرلیں کہ شامل ہوا کہ نہیں۔

موبائل نمبر کیسے شامل کریں

❶ موبائل نمبر شامل کرنے کے لئے Add Recovery Phone پر کلک کریں۔
➋ ایڈ ناؤ (Add Now) پر کلک کریں۔
➌ اپنا پاسورڈ ڈال کر نیکسٹ پر کلک کرکے اکاؤنٹ ویری فائی کریں۔ اور پھر ایڈ ناؤ پر کلک کریں۔
➍ موبائل نمبر درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔
➎ نیچے گیٹ کوڈ (Get Code) پر کلک کریں۔ آپ کے موبائل نمبر پر چھ انک کا ایک کوڈ آیا ہوگا اسے درج کرکے ویری فائی (Verify) پر کلک کریں۔ آپ کا موبائل نمبر شامل ہوگیا ہوگا۔ پیج ری فریش کرکے دیکھ لیں۔

جی میل میں شامل شدہ ای میل کو کیسے بدلیں

آپ کے جی میل میں پہلے سے کوئی موبائل نمبر یا ای میل شامل ہے اور آپ اسے بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا بھی یہی طریقہ ہے (جو نیا نمبر یا ای میل شامل کرنے کا طریقہ ہے) پرسنل انفو (Personal info) میں جا کر ای میل یا موبائل نمبر جسے بدلنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔
❶ ای میل بدلنے کے لئے ای میل پر کلک کریں۔
➋ ری کبھری میل والے خانے میں ایرو پر کلک کریں۔
➌ پاسورڈ ڈال کر نیکسٹ پر کلک کریں۔
➍ یہاں جو ای میل آئی ڈی ہے اسے ہٹا کر نیا ای میل درج کریں اور Save پر کلک کردیں۔ آپ کا نیا ای میل شامل ہو جائے گا۔ پیچھے ہو کے ری فریش کر کے چیک کرلیں۔

جی میل میں شامل شدہ موبائل نمبر کو کیسے بدلیں

آپ کے جی میل میں پہلے سے کوئی موبائل نمبر شامل ہے اور آپ اسے بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا بھی یہی طریقہ ہے (جو نیا نمبر شامل کرنے کا طریقہ ہے) پرسنل انفو (Personal info) میں جا کر موبائل نمبر جسے بدلنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔
❶ پھر موبائل نمبر یا ایرو پر کلک کریں۔
➋ اوپر ڈیلیٹ کے آئکن پر کلک ڈیلیٹ کرکے نیا نمبر شامل کرلیں۔ یا پینسل کے آئکن پر کلک کرکے نمبر تبدیل کرلیں۔ نمبر بدلنے کے لئے پینسل کے آئکن پر کلک کریں۔
➌ پاسورڈ ڈال کر نیکسٹ پر کلک کریں۔
➍ پھر سے پینسل کے آئکن پر کلک کریں۔
➎ نیچے Update Number پر کلک کریں۔
➏ موجود شدہ نمبر کو ہٹائیں اور نیا نمبر درج کریں اور نیچے Next پر کلک کریں۔
➐ نیچے Get Code پر کلک کریں۔ موبائل نمبر پر ایک چھ انک کا کوڈ آیا ہوگا اسے ڈال کر Verify پر کلک کریں۔
آپ کا نیا موبائل نمبر شامل ہو گیا ہوگا۔ پیچھے ہو کے ری فریش کر کے چیک کرلیں۔

Leave a Reply