تصدیق شدہ (ویری فائیڈ) ڈیجیٹل آدھار کارڈ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

اس ٹٹوریل میں ہم تصدیق شدہ ڈیجیٹل آدھار کارڈ (ویری فائیڈ ڈیجیٹل آدھار کارڈ) ڈاؤن لوڈ کرنا سیکھیں گے۔ تصدیق شدہ ڈیجیٹل آدھار کارڈ کیا ہے؟ اسے کیوں ڈاؤن لوڈ کریں؟

ڈیجیٹل آدھار کارڈ وہ آدھار کارڈ ہے جسے ہم اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے رکھتے ہیں تاکہ وقتاً فوقتاً ہمارے کام آئے یاد رکھیں یہ ایک نارمل کارڈ ہوتا ہے یہ تصدیق شدہ کارڈ نہیں ہوتا ہے۔

اور جب ہم سفر میں ہوتے ہیں تو کئی جگہ ہم سے آدھار کا مطالبہ ہوتا ہے اور ہمارے پاس فیزیکل آدھار کارڈ ہوتا نہیں اس وقت ہم نارمل ڈاؤن لوڈ شدہ ڈیجیٹل آدھار کارڈ دکھلاتے ہیں جسے رد کر دیا جاتا ہے ایسے وقت میں ہم اس ویری فائیڈ ڈیجیٹل آدھار کو دکھلا سکتے جسے سرکاری منظوری حاصل ہے۔

اب چلئے ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہم اپنا ڈیجیٹل آدھار کارڈ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ویری فائیڈ ڈیجیٹل آدھار کارڈ ڈاؤن کریں

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے آدھار کارڈ کے ساتھ کوئی ایسا موبائل نمبر لنک ہو جس تک آپ کا پہونچ ہو کیونکہ اس پر ایک او ٹی پی OTP جائے گا جس کی اکاؤنٹ بنانے میں ضرورت پڑیگی۔

  1. درج ذیل لنک سے اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا ویب سائٹ پر جائیں۔
  2. Create Account پر کلک کریں۔
  3. Full Name* (as per Aadhaar) پر اپنا جوں کا توں وہ نام درج کریں جو آپ کے آدھار کارڈ پر ہے۔
  4. آدھار کارڈ کے مطابق اپنی تاریخ پیدائش سیلیکٹ کریں۔ نوٹ: اگر آپ کے آدھار کارڈ پر صرف تاریخ پیدائش کا سال ہے تو 1 جنوری اور اپنی پیدائش کے سال کا انتخاب کریں۔
  5. اپنا موبائل نمبر درج کریں۔
  6. اپنا ایک چھ عددی پن کا انتخاب کریں اور اسے درج کریں۔
  7. اپنا ای میل آئی ڈی درج کریں۔
  8. اپنا آدھار نمبر درج کریں اور Submit بٹن پر کلک کریں۔
  9. آپ نے جو موبائل نمبر درج کیا ہے اس نمبر پر ایک OTP گیا ہوگا اسے درج کرکے Submit پر کلک کریں۔
  10. اب اپنا ایک یوزر نیم رکھیں یاد رہے کہ یہ نام منفرد (یونک نام ) ہونا چاہئے اس کے بعد Submit بٹن پر کلک کریں۔

خوشخبری آپ کا ڈیجی لاکر اکاؤنٹ بن گیا ہے۔ اب آپ اس کی مدد سے بہت سا ڈاکومینٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

آدھار کارڈ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

آدھار پر کلک کریں اگر آدھار کا آپشن نہیں مل رہا ہے تو نہچے دائیں طرف ایک Browse نام سے ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں اور ایک سرچ بار باکس ملیگا اس پر Aadhaar لکھ کر سرچ کریں۔

پھر دوبارہ آدھار پر کلک کریں OK پر کلک کریں، آپ کے اس نمبر پر OTP گیا ہے ہو گا جس کے ساتھ آپ کا آدھار لنک OTO درج کرکے Continue پر کلک کریں۔ آپ کا آدھار ڈاؤن لوڈ ہوگیا۔

اسی طرح سے آپ دیگر ڈاکومینٹس بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اسے دیکھنے کے لئے نیچے Issued Documents پر کلک کریں آپ نے جن جن ڈاکومینٹس کو ڈاؤن لوڈ کیا اس کی فہرست آجائیگا جسے دیکھنا ہے اس پر کلک کریں اور دیکھیں اور دوسروں کو یہیں سے دکھائیں۔

ڈیجی لاکر ڈاؤن لوڈ لنک

Leave a Reply