جی بورڈ کیا ہے؟ اور اس کا استعمال کیسے کریں

جی بورڈ گوگل کا کیبورڈ ہے اس کیبورڈ میں تقریباً تمام زبانیں شامل کردی گئی ہے آج کل ہر موبائل پر بائے ڈیفالٹ گوگل جی بورڈ ملتا ہے۔ اسے اپنے موبائل پر کس طرح استعمال کریں اور سیٹنگ کسطرح رکھیں کہ جس سے فائدہ زیادہ سے زیادہ ہو ۔

اپنے موبائل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جی بورڈ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے بعد درج ذیل مقام پر جائیں 👇

Sattings »» Additional Sattings »» Language and Input »» Current Keyboard »» Gboard

➊ پلے اسٹور سے “جی بورڈ” انسٹال یا اپڈیٹ کریں ➋ موبائل کے سیٹنگ میں جائیں ایڈشنل سیٹنگ کے تحت لینگویج اینڈ انپٹ پر کلک کریں ➌ کرنٹ کیبورڈ پر کلک کرکے جی بورڈ کو سلیکٹ کرلیں۔

نوٹ: اگر آپ کے موبائل میں ایڈشنل سیٹنگ کا آپشن نہیں مل رہا ہے تو Language & Input لکھ کر سرچ بار میں تلاش کرلیں

اردو اور عربی کیسے فعال کریں

➊ اوپر تھری ڈاٹ پر کلک کریں یا نیچے ایموجی کے بٹن کو ذرا دبا کے رکھیں سیٹنگ کا بٹن ظاہر ہوگا اس پر کلک کریں ➋ سب سے اوپر لنگویج (Language) کے بٹن پر کلک کریں ➌نیچے ایڈ کیبورڈ (Add Keyboard) کے بٹن پر کلک کریں ➍ اوپر سرچ بار میں سرچ کرکے یا اسکرول کرکے اپنی زبان کا انتخاب کریں ➎ نیچے ڈن (Done) کے بٹن پر کلک کردیں کیبورڈ میں منتخب کردہ زبان شامل ہو جائے گا۔

کچھ ضروری سیٹنگ

اپنے کیبورڈ میں کچھ ضروری سیٹنگ کرلیں۔
➊ کی بورڈ کے سیٹنگ میں جائیں Preference پر کلک کریں، اوپر Number Row آن رکھیں۔
➋ Show Language switch key
اسے بھی آن رکھیں۔
➌ Sound on keypress
➍ Haptic feedback on keypress
ان دونوں کو آف رکھںں۔
➎ ایک اسٹیپ پیچھے آئیں  Text Correction  پر کلک کریں
➏ Show Suggestion Strip اور ➐ Next Word Suggestions
ان دونوں کو آن رکھیں۔
➑ block Offensive Word
اسے آف رکھیں۔
➒ Auto-correction
اسے بھی آف رکھیں۔
➓ Auto-space after punctuation
اسے آن رکھیں۔
⓫ Auto-capitalisation
اسے آن رکھیں۔
⓬ Dual-space full stop
اسے آف رکھیں۔
⓭ Spell check
اسے آن رکھیں۔

2020-08-23_01-03-11

کیبورڈ میں شارٹ کٹس شامل کریں

⓮ ڈکشنری: یہاں سے آپ شارٹ کٹس ایڈ کرسکتے ہیں، مثلاً: ال کو آپ نے شارٹ کٹ کے خانے میں لکھا اور السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، یہ آپ نے اوپر والے خانے میں جہاں الفاظ لکھا جاتا ہے وہاں لکھا، تو جب بھی آپ ال لکھیں گے تو یہ پورا السلام علیکم الاخ آپ کے کیبورڈ سجیشن بار میں ظاہر ہو جائے گا۔ صرف ایک کلک پر اسے اپنی تحریر مث شامل کرسکتے ہیں۔ شارٹ کٹ شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ Dictionary پر کلک کریں، Personal dictionary پر کلک کریں، All Language پر کلک کریں، اوپر پلس کے آئکن پر کلک کریں شارٹ کٹ والے باکس میں شارٹ کٹ لکھیں، اور اوپر والے خانے میں جہاں Type a Word لکھا ہوا ہے وہاں الفاظ، جملے شامل کریں۔

ایک زیادہ کاپی پیسٹ کو فعال کیسے کریں

اگر آپ بیک وقت ا یک سے زیادہ کاپی پیسٹ کرنا چاہتے ہیں اور کسی جملے یا مضمون وغیرہ کیبورڈ میں پن (آویزاں) کر کے رکھنا چاہتے ہیں تو کیبورڈ کے سجیشن بار ( کیبورڈ کے اوپر ) تھری ڈاٹ پر کلک کریں، اگر تھری ڈاٹ نظر نہیں آرہا ہے تو دائیں یا بائیں ایرو پر کلک کریں تھری ڈاٹ نظر آجائیگا اس پر کلک کریں یہاں ایک Clipboard کا بٹن نظر آئے گا اسے سوائپ کرکے اوپر سجیشن بار میں لاکر رکھ دیں اور اس پر کلک کریں ایک آن آف کا بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کرکے اسے آن کرلیں۔ ایک ساتھ پانچ کاپی اور پیسٹ کرسکتے ہیں، جب ضرورت ہو “کلک بورڈ” بٹن پر کلک کریں یہاں پانچ تک کاپی کردہ چیزیں موجود ہونگی جس پر کلک کرینگے وہ پیسٹ ہو جائے گا، اور اگر آپ کسی کو”پن” کرنا چاہیں تو جسے “پن” کرنا چاہتے ہیں اسے کچھ دیر دبا کے رکھیں پن کا بٹن ظاہر ہوگا اس پر کلک کردیں پن ہو جائے گا۔

Leave a Reply