ویب سائٹ میں اردو فونٹ کیسے لگائیں

اس ٹٹوریل میں ہم بات کرنے والے ہیں کہ آپ ورڈپریس ویب سائٹ میں کسٹم (اردو عربک اور دیگر) فونٹس کیسے لگا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ میں آپ تین طرح سے اردو (کسٹم) فونٹ لگا سکتے ہیں۔ ➊ پلگ ان کے ذریعے سے ➋ ایچ ٹی ایم ایل (HTML) فائل کے ہیدر میں لنک ایڈ کرکے ➌ فونٹ فیس سی ایس ایس اٹریبوٹ (Font-face@) کے ذریعے سے۔

ورڈپریس ویب سائٹ کو اردو میں منتقل کریں

اگر آپ بھی اپنے ویب سائٹ کو اردو میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو 1. ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں 2. سیٹنگ میں کلک کریں 3. جنرل میں کلک کریں 4. سائٹ لینگویج میں اردو سلیکٹ کرلیں۔ یہ لیجئے آپ کا ورڈپریس ویب سائٹ اردو میں منتقل ہو گیا۔

ویب سائٹ میں اردو فونٹ نصب کریں

اس ٹٹوریل میں پلگ ان کے ذریعے سے ورڈپریس ویب سائٹ میں اردو فونٹ کیسے اپلائی کریں اس پر بات کرنے والے ہیں اور وقتاً فوقتاً بقیہ طریقوں پر بھی بات کریں گے۔ ان شاءاللہ عزوجل۔

اردو ہماری زبان ہے اسکی حفاظت وترقی ہماری ذمہ داری ہے اور اس کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ میسیج وغیرہ اردو میں لکھیں اردو میں بات چیت کریں رومن اردو ہرگز استعمال نہ کریں۔ اپنے موبائل میں اردو ایکٹیو کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں اور اردو فونٹ نصب کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پلگ ان کے ذریعے سے ویب سائٹ میں اردو فونٹس کیسے لگائیں

ورڈپریس میں کئی پلگ ان (Plugin) اس کام کو انجام دینے کے لئے آتا ہے پر ان میں سے جو پلگ ان مجھے پسند ہے اور جس کا استعمال میں کرتا ہوں اس کا نام فونٹ آرگنائزر ہے

➊ آپ یہاں کلک کرکے اسے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر پلگ ان میں جائیں اور نیو پلگ ان پر کلک کریں اور اوپر اپلوڈ پلگ ان پر کلک کرکے پلگ ان اپلوڈ کرکے ایکٹیو کرلیں۔

➋ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں اور ترتیبات (Sattings) کے تحت فونٹ سیٹنگ میں کلک کریں۔
➌ فونٹ نام والے خانے میں فونٹ نام لکھیں۔
➌ چوز فائل (Choose file) میں کلک کرکے فونٹ فائل TTF یا فونٹ کا دیگر فائلیں جو پلگ ان سپورٹ کر تا ہے اس کا انتخاب کریں اور اپلوڈ میں کلک کرکے اپلوڈ کرلیں۔

➍ فونٹ اپلوڈ ہو جانے کے بعد اسی پیج میں زرا نیچے فونٹ سلیکٹ کرنے کا آپشن ملیگا کہ آپ کہاں کہاں فونٹ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ جہاں جہاں بھی فونٹ اپلائی کرنا چاہتے ہیں بائ ڈفالٹ پر کلک کریں اور فونٹ سلیکٹ کریں، مثلاً: Body font, h1 font, h2 font, h3 font اور دیگر جگہوں میں جہاں جہاں بھی فونٹ سلیکٹ کرنے کا آپشن دے رہا ہے وہاں مطلوبہ فونٹ سلیکٹ کرلیں۔

➎ اور ہر ایک کے نیچے ایک چھوٹا سا باکس ہوگا جس پر رائٹ کا نشان لگا ہوگا تو ٹھیک ہے اور اگر نہیں لگا ہوا ہے تو باکس میں کلک کرکے رائٹ کا نشان لگا لیں اور نیچے سیو بٹن پر کلک کرکے سیو کرلیں آپ کا منتخب شدہ فونٹ آپ کے ویب سائٹ میں اپلائی ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ عزوجل

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

Leave a Reply