کمپیوٹر کیبورڈ کی مدد سے اپنے موبائل پر اردو کیسے لکھیں

آج ہم اس ٹٹوریل میں بات کرنے والے ہیں کہ آپ اپنے انڈورائڈ موبائل پر کمپیوٹر کیبوڈ ( ایکسٹرنل کیبورڈ ) کی مدد سے اردو ٹائپ کیسے کرسکتے ہیں۔

ہم اپنے انڈورائیڈ موبائل پر کمپیوٹر کیبورڈ (ایکسٹرنل کیبورڈ) کی مدد سے انگلش اور عربی تو باآسانی ٹائپ کرلیتے تھے پر اردو نہیں ٹائپ کرپاتے تھے اسکے لئے کافی پریشان تھا کئی دنوں سے یہ بات میرے ذہن میں گردش کر رہی تھی کہ کاش کوئی ایسا طریقہ ہوتا جس کے ذریعے سے ہم موبائل پر ایکسٹرنل کیبورڈ کی مدد سے اردو ٹائپ کر پاتے کافی تلاش وجستجو اور کوشش کے بعد آخر الحمدلله اس کا حل نکل آیا اور اب یہ آپ کے بھی پیش خدمت ہے۔

➊ یہاں کلک کرکے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا پلے اسٹور میں External Keyboard Helper Demo لکھ کر سرچ کریں اور ڈان لوڈ اور انسٹال کرلیں۔

➋ موبائل پر OTG سپورٹ کو فعال کریں اور اپنے موبائل کے لئے ایک OTG کیبل لیں اور اسے کیبورڈ سے جوڑ دیں اور OTG کیبل کو موبائل سے کنیکٹ کردیں۔

➌ ایپ اوپن کریں External Keyboard Helper Demo کا ایک آپشن ملیگا اسے فعال کریں، اور اس کے نیچے سیٹنگ میں جاکر اردو فونیٹک کیبورڈ سلیکٹ کریں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ آپ کا کام ہو جائے گا۔

نوٹ: جب کام ہوجا تو پھر اپنے موبائل کے کیبورڈ کو چیلنج کرلیں اسکرین اوپر سے نیچے سوائپ کریں Choose input method کا ایک آپشن ملیگا وہاں سے چینج کرلیں یا پھر سیٹنگ سے

اگر پسند آئے تو دعاؤوں سے نوازیں۔ کن کن موبائل پر اردو فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں اسے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

ویڈیو دیکھنے کے  بعد جس اپپ کی ضرورت پڑیگی اس ایپ کا لنک

Leave a Reply