ای پاس کیسے بنائیں ( ضروری جانکاری)

اگر آپ ⓯ مئی 2021 کے بعد جھارکھنڈ کے اندر یا جھارکھنڈ سےکہیں اور کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ای پاس بنا ہوگا ای پاس کے بغیر آپ کہیں کا سفر نہیں سکتے ہیں۔

اس پاس بنا نے کے لئے پہلے مکمل تحریر کو پڑھیں۔ ویب سائٹ کا لنک نیچے مل جائے گا۔
SELECT TYPE OF E-PASS پر کلک کریں۔
اور ٹائپ سیلیکٹ کریں کہ آپ کو کہاں جانا ہے، اگر آپ کو جھارکھنڈ کے باہر جانا ہے تو
Going outside Jharkhand سلیکٹ کریں
اور اگر آپ کو جھارکھنڈ سے باہر نہیں جانا ہے جھارکھنڈ کے اندر ہی کہیں جانا ہے تو
Outside the District but within Jharkhand سلیکٹ کریں
اور اگر آپ کہیں اور سے جھارکھنڈ کے آرہے ہیں تو
Coming inside Jharkhand سلیکٹ کریں
اس کے بعد Submit پر کلک کریں۔
➋ پہلے خانے میں موبائل نمبر درج کریں۔
➌ دوسرے میں Password درج کریں۔
➍ تیسرے خانے میں جو نمبر نظر آرہا ہے اسے چوتھے خانے میں درج کریں۔
➎ اگر آپ کا پہلے سے اس پر اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا ہے تو تو Register here پر کلک کریں اور اگر اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو Login پر کلک کریں۔
➏ انٹر موبائل (Enter Mobile No) کے خانے میں موبائل نمبر درج کریں۔
➐ کنفرم موبائل نمبر (Confirm Mobile) خانے میں دوبارہ موبائل ڈال کر کنفرم کریں۔
➑ انٹر پاسورڈ (Enter Password) کے خانے میں پاسورڈ درج کریں۔
➒ کنفرم پاسورڈ (Confirm Password) کے خانے میں دوبارہ اسی پاسورڈ کو درج کریں۔
➓ اور Submit بٹن پر کلک کریں۔

نوٹ: پاسورڈ کم سے کم ➏ عدد کا ہونا ضروری ہے اور پاسورڈ کے اندر کیپیٹل لیٹر (بڑا حرف) اسمال لیٹر (چھوٹا حرف) نمبر، اور اسپیشل کریکٹر ( اسے 👈 ? @ & # $ اسپیشل کریکٹر کہتے ہیں) میں سے ہر ایک کا ہونا ضروری ہے۔

خوشخبری: آپ کے لئے خوشخبری ہے آپ نے ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے آپ ویب سائٹ پر رجسٹر ہو چکے ہیں اب آپ کو صرف دو کام کرنا ہے۔ ➊ اپنا پرسنل ڈیٹیل اپڈیٹ کرنا ہے ➋ ڈاکومنٹس سیلیکٹ کر کے اس کا نمبر ڈال کر اپڈیٹ کرنا ہے۔

➊ پرسنل ڈیٹیلس اپڈیٹ کرنے کے لئے ویب سائٹ کو لاگ ان (Login) کرناپڑیگا ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا آئی ڈی پاسورڈ اور کیپچا ڈال کر لاگ ان Login پر کلک کریں۔ اور اپنا پرسنل ڈیٹیلس اپڈیٹ کریں۔ Name والے خانے میں نام ڈالیں۔ ➋ اپنی تاریخ پیدائش DOB سلیکٹ کریں۔ ➌ جنسیت Gender کا انتخاب کریں۔ ➍ والد کا نام Father’s Name درج کریں۔ ➎ ایڈریس Address درج کریں۔ ➏ صوبہ State سیلیکٹ کریں۔ ➐ ضلع District سلیکٹ کریں۔ ➑ پن نمبر Pin No درج کریں اور SAVE پر کلک کریں، پروفائل اپڈیٹ سیکسس فل کا ایک پاپ اپ میسج ائیگا۔ Ok پر کلک کریں۔ ➒ اب اپنا ڈاکومنٹس اپڈیٹ کریں، نیچے ڈاکومنٹس پر کلک کریں اور اپنا I’d Type سلیکٹ کریں۔ ➓ I’d No درج کرکے SAVE پر کلک کریں رکارڈ اپڈیٹ سیکسس فل کا ایک میسیج آئیگا Ok پر کلک کردیں۔ رکارڈ اپڈیٹ لیبل 💯 فیصد آپ نے مکمل کرلیا ہے اوپر آپ کو یہ دکھ بھی رہا ہوگا۔

اب آپ اپنا ای پاس آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ ای پاس بنانے کے لئے ➊ اوپر ایک مینو بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔ ➋ e-Pass پر کلک کریں۔ ➌ Apply for e-Pass پر کلک کریں سیلیکٹ کریں۔ ➍ اپنا صوبہ سلیکٹ کریں۔ ➎ سفر ٹائپ سلیکٹ کریں اور SAVE پر کلک کریں۔ (آپ کو کہاں کا سفر کرنا ہے اس کے حساب سے یہ اوپر بتا دیا گیا ہے) ➏ Current address کے خانے کرنٹ ایڈریس درج کریں۔ ➐ Visiting State جہاں جارہے ہیں اس کا صوبہ سلیکٹ کریں۔ ➑ ضلع District سلیکٹ کریں۔ Visiting Address سلیکٹ کریں۔ ➒ اپنے حساب سے ای پاس کیٹیگری کا انتخاب کریں (کہ کس لئے جارہے ہیں شادی گھر جا رہے ہیں یا سبزی خریدنے جارہے ہیں وغیرہ وغیرہ) ➓ Type of Journey میں اگر آپ کو صرف کہیں جانا ہے ابھی پانچ چھ دن میں آنا نہیں ہے تو One way سیلیکٹ کریں اور اگر آنا بھی ہے تو Visit and Return سیلیکٹ کریں۔ ⓫ Request schedule on سفر کی تاریخ سلیکٹ کریں۔ اور Request schedule upto میں آنے کی آخری تاریخ سلیکٹ کریں کب تک آپ کو واپس آجانا ہے۔ اور اسی طرح وقت سلیکٹ کریں۔ ⓬ Type of Vehicle میں دو چکہ اور چار چکہ میں سے جس سے آپ سفر کر رہے ہیں اسے سلیکٹ کرلیں۔ ⓭ اگر ایک سے زیادہ آدمی سفر کر رہے ہیں تو ان میں سے ہر ایک کا نام کوما (,) کے ساتھ درج کریں گے یہ آپشن آپ کو فورویل میں ملیگا اور زیادہ سے زیادہ تین لوگوں سفر کر سکتے ہیں 3 کی اجازت ہے۔ ⓮ گاڑی نمبر مع کوڈ درج کریں۔ ⓯ آپ کے موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی آیا ہوگا اسے درج کریں۔ ⓰ نیچے Declaration میں جتنا ہے سب کو چیک باکس کریں، اور Agree and Proceed پر کلک کریں۔ سیکسس فل کا میسج ملیگا Ok کریں اور اوپر مینو بٹن پر جہاں سے ای پاس اپلائی کئے ہیں وہیں ایک ڈاؤن لوڈ کا آپشن ملیگا وہاں جاکر ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

جس ویب سائٹ میں آپ کو یہ سارا کام انجام دینا ہے اس کا لنک یہ ہے۔
https://epassjharkhand.nic.in

ویڈیو کو دیکھیں۔

Leave a Reply