ویب سائٹ میں اے ایم پی AMP ورژن کیا ہوتا ہے، AMP : یہ موبائل ( موبائل ورژن ویب سائٹ ) کے لئے تیار کیا گیا ایک سسٹم ہے، جسے گوگل اور دوسری چند بڑی بڑی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے، جس کے ذریعے سے موبائل کے اندر ویب سائٹ بڑی تیزی سے کھلتا ہے، اگر کوئی شخص اپنے ویب سائٹ کو AMP ورژن سے لیس کر تا ہے تو گوگل اس ویب سائٹ کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے اور جب بھی کوئی شخص سرچ کرتا ہے تو گوگل کو ادھر ادھر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی وہ فوراً اپنے پاس سے وہ ڈیٹا دے دیتا ہے جو اس نے پہلے سے محفوظ کرکے رکھا ہے، اسی وجہ سے کم وقت میں مطلوبہ چیز آپ کے سامنے ہوتا ہے۔
اردو کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے موبائل میں اردو انسٹال کریں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو پھیلائیں۔ اپنے موبائل میں اردو اور اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ |
اگر آپ کا ویب سائٹ ورڈپریس میں بنا ہے اور آپ AMP کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بڑی آسانی سے کر سکتے ہیں آپ کو صرف ایک پلگ ان کا استعمال کرنا پڑیگا اور آپ کا ویب سائٹ AMP کے لئے تیار ہو جائے گا۔
پلگ ان ڈاؤن لوڈ لنک
اس کام کے لئے بہت سارا پلگ ان آتا ہے ان میں سے دو پلگ ان کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ 1. اے ایم پی فور گوگل ( AMP ) 2. اے ایم پی فور ورڈپریس ( AMP for WP ) ان دونوں میں سے آپ جسے چاہیں استعمال کرلیں۔
اس ٹٹوریل میں ہم آج جس پلگ ان کا استعمال کرنے سیکھیں گے وہ ہے 1. اے ایم پی فور گوگل (AMP) اسی پلگ ان کا استعمال کرنا سیکھیں گے، اس پلگ ان کا استعمال کرنے کا ایک خاص فائدہ یہ ہے کہ اس میں ایک سیٹنگ اسٹینڈر نام سے دیتا ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آپ کا ٹھیم اور اسٹائل نہیں بدلتا ہے وہی رہتا ہے اور اگر آپ نے اردو فونٹ جمیل نوری نستعلیق وغیرہ انسٹال کر رکھا ہے تو وہی رہتا ہے اور دوسرے نمبر کے پلگ ان میں یہ بات نہیں ہے اور آسانی سے اردو فونٹ بھی اس میں استعمال نہیں کرسکتے ہیں اب تک تو میں خود اس میں اردو فونٹ استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
1. سب سے پہلے اے ایم پی پلگ ان انسٹال اور ایکٹیو کریں۔ 2. مینو پر کلک کریں اور AMP پر کلک کریں اے ایم پی سیٹنگ کا پیج کھل کر آجائیگا
3. اسٹینڈر Standard پر کلک کریں اور نیکسٹ نیکسٹ پر کلک کرتے جائیں اور اخیر میں فنش کا بٹن آئیگا اس پر کلک کردیں اب آپ کے ویب سائٹ میں AMP سیٹنگ ہوچکا ہے۔ آپ کا ویب سائٹ AMP ورژن ویب سائٹ بن چکا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک کو کلک کریں: https://youtu.be/J6zhyo2hdiQ