جنکشن بوٹ

    جنکشن بوٹ: ٹیلی گرام "صارفین” "چینل” اور "گروپ” کے منتظمین کے لیے کار آمد بوٹ اپنے نام کے مطابق ہی یہ بوٹ کام کرتا ہے۔
    جنکشن یعنی مختلف جہتوں سے آ کر کسی مقام پر ملنے والی جگہ، جیسا کہ ہم ریلوے جنکشن کہتے ہیں۔

    اس بوٹ کا فائدہ یہ ہے کہ ٹیلی گرام کے مختلف پسندیدہ چینل اور گروپ کے پیغامات آپ ایک ہی مقام پر یعنی اس جنکشن بوٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔

    اردو کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے موبائل میں اردو انسٹال کریں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو پھیلائیں۔ اپنے موبائل میں اردو اور اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

    طریقہ استعمال: چینل یا گروپ کے پیغامات اس بوٹ میں حاصل کرنے کے لیے یہ کمانڈ بھیجیں۔ مثلاً ⏬
    /join @impoinfo
    ۔/join کے بعد ایک بار اسپیس بٹن دبائیں اور اس چینل یا گروپ کی آئی ڈی یا لنک ٹائپ کر دیں اور بوٹ کو ارسال کریں۔ کمانڈ ملتے ہی وہ گروپ یا چینل اس بوٹ میں سبسکرائب ہو جائے گا۔

    یہ تو تھا طریقہ ہر خاص و عام کے لیے۔ اس بوٹ سے فائدہ منتظمین حضرات بھی اٹھا سکتے ایک چینل کا پوسٹ دوسرے چینل میں یا دوسرے گروپ میں بوٹ کے ذریعہ بھیجنا چاہتے ہیں تو اس بوٹ کو اپنے گروپ یا چینل میں بطور ایڈمن شامل کریں۔ جیسا کہ میں نے اپنے اس چینل ضروری معلومات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی معلوماتی دنیا گروپ کو لنک کر دیا ہے۔ جب جب پوسٹ اس چینل میں بھیجی جائے گی۔ اس کے چند منٹوں کے بعد ہی وہی پوسٹ اس بوٹ کے ذریعہ از خود منسلک گروپ میں چلے جائے گی۔

    اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس بوٹ کو (اپنے اس گروپ میں جس میں آپ ایڈمن ہیں،) ڈیلیٹ میسج کا اختیار دے کر ایڈمن بنا دیں۔ پھر اپنے گروپ میں آئیں اور کمانڈ بھیجیں۔ مثلاًُ
    /join @impoinfo
    یا
    /join telegram.me/impoinfo
    بس کام ہو گیا اب آپ اپنے چینل میں جب بھی پوسٹ کریں گے وہ پوسٹ خود بخود آپ کے گروپ میں آ جائے گی۔

    آپ ایک گروپ میں ایک سے زائد چینل یا گروپ کو منسلک کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی سبسکرپشن پرو ہو۔ مفت میں آپ 7 سے زائد لنک کا استعمال نہیں کر سکتے۔

    اس بوٹ میں مزید کمانڈس ہیں جن کے بارے میں ان شاء اللہ بتایا جائے گا۔

    اس لنک کے ذریعہ جنکشن بوٹ کو Start کریں: https://telegram.me/junction_bot?start=196081482

    Leave a Reply