روٹ کیا ہے

روٹ Root یعنی جڑ
✍ ابو صارم
ایک درخت کا جڑ ہی اس کی زندگی کا ضامن ہے۔ درخت کے سارے معاملات جڑ سے جڑے ہوتے ہیں۔ جڑ ہی درخت کا مرکز ہے وہیں سے تنہ نکلتا ہے، شاخیں اور پھل پھول پتے کی نشو و نما ہوتی ہے۔
ٹھیک اسی طرح موبائل فون میں ایک ڈائریکٹری (فولڈر) ہوتا ہے جسے روٹ فولڈر کہتے ہیں۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی فائلیں اسی فولڈر میں ہوتی ہیں، جہاں سے فون کا سارا نظام چلتا ہے۔ تحفظات کے خاطر موبائل کمپنیاں اس فولڈر تک عام رسائی کی اجازت نہیں دیتیں، کسی ہیکر کے لیے روٹ کئے ہوئے موبائل کو بغیر روٹ کیے موبائل کے بہ نسبت ہیک کرنا آسان ہے۔
لیکن چونکہ روٹ کرنے سے بہت ساری دیگر سہولیات مل جاتی ہیں۔ جیسے کہ اگر موبائل کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہو، موبائل بہت گرم ہوجاتا ہو تو اسے کنٹرول کرنے کے لیے کچھ ایپس کو روٹ فولڈر تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے جہاں وہ موبائل کمپنیوں کے ذریعہ کی گئی سیٹنگز میں اپنی مرضی کے مطابق رد و بدل کرتی ہے تاکہ مسئلے حل ہوجائے، اسی طرح اپنا اصل محل وقوع کو GPS SYSTEM سے مخفی رکھنے کے لیے، ISP سے اپنا اصلی آئی پی اور DNS ایڈریس کو مخفی رکھنے کے لیے، موبائل کی طے شدہ فونٹ میں اپنی مرضی کا فونٹ ڈالنے کے لیے، موبائل کمپنی کے ذریعہ دی گئی ROM کی جگہ کسٹم رَوم کو نصب کرنے کےلیے موبائل کے روٹ فولڈر تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے موبائل کو روٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ٹیلیگرام: ضروری معلومات چینل : @impoinfo
ضروری معلومات گروپ: @grpimpoinfo

Leave a Reply