فلپ کارٹ سے ملنے والے سپر کوائن کا حکم

*فلپ کارٹ Flipkart سے ملنے والے سپر کوائن Super Coin کا حکم*

*⚖️سوال وجواب⚖️*

🖋️مسئلہ نمبر 1325🖋️

(کتاب البیوع، جدید مسائل)

*فلپ کارٹ Flipkart سے ملنے والے سپر کوائن Super Coin کا حکم*

سوال: دریافت طلب امر یہ ہے کہ فلپ کارٹ پر خریداری کرنے یا گیم کھیلنے پر ” سپر کوئن” ملتا ہے، اور اس کے ذریعہ کسی ہوٹل وغیرہ میں کھانے پینے کی چیزوں پر کچھ رقم کی چھوٹ ملتی ہے، تو کیا اس طرح “سپر کوئن” حاصل کرنا اور اس کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا جائز ہے؟ (محمد سہیل، گجرات)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب و باللہ التوفیق

فلپ کارٹ کے ذریعے اشیاء کی خریداری پر جو بونس یا انعام سپر کوائن کے طور پر ملتا ہے اور جس سے مختلف فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں اس کی حیثیت کیش بیک کی ہے، فقہی نقطۂ نظر سے اسے جعالہ یا ترغیبی انعام بھی کہا جاسکتا ہے، اگر جائز سامان کی خریداری پر یہ سپر کوائن ملتا ہے تو اس کا لینا اور استعمال کرنا درست ہے، اس میں حرج نہیں ہے(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*📚والدليل على ما قلنا📚*

(١) قَالُوا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَن جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ (يوسف 72)

عقد الجعالة مباح شرعا عند المالكية و الشافعية و الحنابلة…. فمن الكتاب قوله تعالى: و لمن جاء به حمل بعير. (الموسوعة الفقهية ٢٠٨/١٥ جعالة)

الصيغة التي عند القائلين بالجعالة هي كل لفظ دال على الإذن في العمل بعوض معلوم، مقصود و ملتزم. (الموسوعة الفقهية ٢١٠/١٥ جعالة)

النوع الثاني: الألفاظ التي تنعقد بها الهبة كناية و عرفا كقول الواهب للموهوب له اكتس هذا الثوب. (شرح المجلة ٤٠٢/٢ الهبة)

الجائزة على فعل المباحات: أي: أن تعطى الجوائز لمن يقوم بعمل دنيوي مباح، وهذه الجوائز مباحة ولا مانع منها، وهو ضرب من الجعالة، حيث تحفز مثل هذه الجوائز الناسَ للقيام ببعض الأعمال، التي لو خلتْ من الجوائز لمَا وُجد من يقوم بها. (الجوائز: أحكامها الفقهية، وصورها المعاصرة الفصل الثالث)

*كتبه العبد محمد زبير الندوي*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مورخہ 26/3/1442
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

Leave a Reply