تصویر میں لکھا ہوا اردو کاپی کیسے کریں | Urdu Image to Text

ایک فری ٹول جس کی مدد سے اردو ایمیج ٹو ٹیکسٹ Urdu Image to Text (تصویر پر لکھا اردو کاپی کرسکتے) اور اسی طرح   Urdu PDF to Text پی ڈی ایف میں لکھا ہوا اردو کاپی کرسکتے ہیں۔ جتنے بھی فری فری ٹول ہیں اس سے بہتر ریزلٹ کسی کا نہیں ہے خاص کر تصویر میں اردو لکھا ہو تب، تصویر میں اگر انگلش لکھا ہے اور اسے کاپی کرنا ہو تو اس کے لئے کافی سافٹویئر ہے اور تقریباً سب کا ریزلٹ اچھا ہے لیکن اردو کے مسئلہ میں یہ بات نہیں ہے۔

یہ کام او سی آر OCR ٹول کی مدد سے ممکن ہے اردو ایمیج ٹو ٹیکسٹ (فوٹو پر لکھا ہوا اردو) کو مکمل طور پر 💯 فیصد کاپی کرنا یہ تو فی الحال ممکن نہیں ہے۔ بہت سے ایسے مفت اور پیڈ سافٹویئر ہیں جنکے ذریعے سے یہ کام انجام دیا جاتا ہے لیکن پیڈ سافٹویئر سے بھی نتیجہ بالکل 💯 فیصد نہیں آتا ہے تو فری ٹول سے یہ امید رکھنا کہاں کی عقلمندی ہے پر میں جس فری ٹول (ایپ) کی بات کر رہا ہوں اس سے بہتر کوئی ٹول نہیں ہے جو مفت میں آپ کو اس سے بہتر ریزلٹ دے۔ یہ کافی اچھا ریزلٹ دیتا ہے اور کافی حدتک ہمارے کام کو آسان کردیتا ہے۔

کن کن موبائل پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں اور کن پر نہیں؟ اسے بھی پڑھیں

تصویر سے متن (اصل عبارت) کاپی کریں

➊ اکثر موبائل یہ ایپ گوگل کے طرف سے انسٹال آتا ہے اگر آپ کے موبائل میں نہیں ہے تو آپ یہاں کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کرلیں یا پلے اسٹور کے سرچ بار میں Google Lens لکھ کر سرچ کریں۔

نوٹ: اگر یہ ایپ اپڈیٹ نہیں ہے تو اسے اپڈیٹ کرلیں۔ اپڈیٹ شدہ ورژن میں ریزلٹ زیادہ درست آئیگا۔

➋ گوگل لینس اوپن کریں کیمرہ کھل کر آئیگا جس صفحہ کا ٹیکسٹ (یونیکوڈ) چائیے اس صفحہ کو کیمرہ کے سامنے رکھیں کیمرہ صفحہ کو اسکین کرنے کی کوشش کریگا کیمرہ کے نیچے چند بٹن ہونگے انمیں سے ایک بٹن Text کے نام سے ہوگا اس پر کلک کریں اور اوپر ٹیکسٹ والے آئکن پر کلک کریں (جس سے سے فوٹو لے تے ہیں) جتنا آپ چاہیں سیلیکٹ کریں یا سیلیکٹ آل پر کلک کریں۔ کاپی ٹیکسٹ (Copy text) کے بٹن پر کلک کر کے کاپی کرلیں اور اسے کہیں نوٹ بک، واٹس ایپ وغیرہ میں میں پیسٹ کر کے اگر کہیں کچھ گڑبڑ ہے تو درست کرلیں۔

➌ اگر آپ کے موبائل میں پہلے سے کوئی فوٹو موجود ہے اور آپ اس کا ٹیکسٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کا یہی پروسیس ہے نیچے ٹیکسٹ کے بٹن پر کلک کریں اس کے بعد وہیں ذرا اوپر بائیں جانب ایمیج کا آئکن ہے اس پر کلک کریں اور اپنا فوٹو سلیکٹ کریں جس کا ٹیکسٹ کاپی کرنا ہے۔

➍ اسکرین پر کلک کریں سیلیکٹ کا آپشن آئیگا جتنا چاہیں سیلیکٹ کریں یا سیلیکٹ آل پر کلک کریں بقیہ وہی پروسیس ہے جو اوپر گزر چکا۔

IMG_20200821_010915

Leave a Reply