اصطلاح: وہ لفظ جو اپنے اصلی معنی کے بجاۓ کسی خاص معنی میں استعمال ہوتا ہو، خواہ وہ معنی کسی علم یا فن وغیرہ کے ماہرین نے مقرر کیا ہو یا کسی جماعت نے۔
اصطلاح : یہ عربی لفظ ہے جسکا لغوی معنی “متفق ہونا” / “اصلی معنی کے علاوہ بالاتفاق دوسرا معنی متعین کرلینا” ہے
نحو
نحو: ایسے اصولوں کا جاننا جنکے ذریعے اسم فعل اور حرف کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کا طریقہ اور ان تینوں کلمات کے آخری حالات معرب و مبنی ہونے کی حیثیت سے معلوم ہوسکے
لفظ
لفظ: کا لغوی معنی ہے “پھینکنا” اور اصطلاح نحو میں “جو کچھ انسان بول سکتا ہے” اسے لفظ کہتے ہیں خواہ وہ معنی دار ہو یا غیر معنی دار جیسے: کتاب اتاب
وضع
وضع: ایک شئی کو کسی شئی کے ساتھ اس طرح خاص کرنا کہ جب شئی اول کا اطلاق یا احساس کیا جاۓ تو شئی ثانی سمجھ آۓ جیسے: زید کے تلفظ سے زید کی ذات سمجھ میں آتا ہے
کلمہ
کلمہ: ایسا لفظ جو معنی مفرد پر دلالت کرتا ہو بالفاظ دیگر کلمہ ایسا لفظ ہے جس سے ایک معنی سمجھ میں آتا ہو جیسے: زید
کلام
کلام: ایک ایسا لفظ جو دو یا دو سے زیاد کلموں پراس طرح مشتمل ہو کےاس لفظ سے سامع کو کوئی خبر یا طلب معلوم ہو جیسے : زید کھڑا ہے
اسناد
اسناد: ایک کلمہ کی نسبت دوسرے کلمہ کے ساتھ اس طرح ہو کہ سامع کو کوئی خبر یا طلب معلوم ہو جیسے: قام زید
معنی
معنی: وہ صورت ذہنیہ جس کے لئے لفظ وضع کیا گیا ہے، بالفاظ دیگر جس سے کوئی چیز مراد لیا گیا ہو
مفرد
مفرد: وہ لفظ جو ایک معنی پر دلالت کرتا ہو بالفاظ دیگر جس سے ایک معنی مراد لیا جاتا ہو۔ جیسے: زید
مرکب
مرکب: وہ لفظ ہے جو ایک سے زیاد معنی پر دلالت کرتا ہو ۔ بالفاظ دیگر جس سے چند معنی مراد لیا جاتا ہو جیسے: زید قائم
Leave a Reply