ورڈپریس چائلڈ تھیم کیسے بنائیں

    اس ٹٹوریل میں ہم ورڈپریس چائلڈ تھیم کے متعلق بات کرنے والے ہیں کہ چائلڈ تھیم کیا ہے، اسکا استعمال کیوں کرتے ہیں، اور اسے کیسے بناتے ہیں۔ چائلڈ تھیم ( تھیم کا بچہ ) یہ  اصل تھیم کے ماتحت رہتی ہے اور اصل تھیم کی ساری خصوصیات کو اپنے اندر شامل کرلیتی ہے، یوں سمجھ لیجئے کہ یہ اصل تھیم کی کاپی ہے۔

    اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کے فائدے کیا ہیں اور اسے استعمال کیوں کرتے ہیں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب ہم اپنے ویب سائٹ کے تھیم پر کسی طرح کی کوئی تبدیلی کرتے ہیں مثلاً: تھیم کا بیک گراؤنڈ کلر ہمیں پسند نہیں آیا اور ہم نے تھیم کا بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کردیا اور اسی طرح سے تھیم میں ہم نے بہت ساری تبدیلیاں کی اور ہم نے تھیم کو اپنے حساب سے بنا لیا۔

    اب جب تھیم کا اپڈیٹ آئیگا تو تھیم اپڈیٹ کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ اپڈیٹ میں نیا فیچر اور نئی سیکیورٹی شامل کی جاتی ہے تاکہ ہیکروں سے محفوظ رہے اب جب ہم تھیم اپڈیٹ کریں گے تو ہم نے تھیم میں جو کام کیا ہے جو محنتیں کی ہیں وہ ساری بیکار ہو جائے گی تو اسی سے بچنے کے لئے چائیلڈ تھیم کا کونسیپٹ لایا گیا ہے کہ سارا ورک چائیلڈ تھیم پر کی جائے اصل تھیم کو نہ چھیڑا جائے۔ اور جب بھی اپڈیٹ وغیرہ کی ضرورت پڑے ہم اپڈیٹ کرلیں اس سے ہمارے چائلڈ تھیم میں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

    چائلڈ تھیم کیسے بنائیں

    MENU »» TOOLS »» CHILD THEMES »» CREATE A NEW CHILD THEME »» ANALYZE »» CREATE NEW CHILD THEME

    • ➊  اس پلگ ان کو ڈاؤنلوڈ کریں اور ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں پلگ ان میں جائیں ایڈ پلگ ان پر کلک کریں اور اپلوڈ پر کلک کرکے اسے اپلوٹ کریں یا وہیں سرچ بار میں Child Theme لکھ کر سرچ کریں انسٹال اور ایکٹیو کریں۔
    • ➋ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں مینو پر کلک کریں ٹولز کے تحت چائلڈ تھیم کا آپشن ملیگا اس پر کلک کریں۔
    • Create a new Child Theme
    • پر کلک کریں ٹک کا نشان لگ جائے گا اگر نہیں لگا ہوا ہے تو
    • Analyze
    • اگر کسی دوسرے تھیم کا چائلڈ تھیم بنانا چاہتے ہیں تو Analyze پر کلک کرنے سے قبل وہیں ذرا سا اوپر کلک کرکے تھیم سلیکٹ کرلیں اس کے بعد Analyze پر کلک کریں ذرا سا وقت لے گا۔ اسکرول کریں نیچے
    • Create new Child Theme
    • پر کلک کریں ذرا سا وقت لے گا اور آپ کا چائلڈ تھیم بن کر تیار ہو جائے گا۔

    اسکرین شارٹ

    IMG_20200820_122240
    IMG_20200820_122326

    Leave a Reply