وی پی این کو استعمال کرنے سے کیا فائدہ ہے

VPN (Virtual Private Network)
IP (Internet Protocol)
وی پی این کو استعمال کرنے سے کیا فائدہ ہے؟
بہت سے احباب نے اس کے متعلق پوچھا ہے کہ ہم وی پی این کا استعمال کیوں کریں!
تو آئیے ہم اسے آسان لفظوں میں سمجھتے ہیں!
اوپر جو تصویر دی ہوئی ہے اسمیں دو حصے ہیں، پہلی تصویر کو نمبر ❶ سے اور دوسری تصویر کو نمبر ❷ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
❶ میں جو تصویر ہے میں نے اس میں “وی پی این” کا استعمال کیا ہے! وی پی این کا استعمال کرنے سے فائدہ یہ ہوا کہ نہ تو میری اصل “آئی پی” ظاہر ہوئی نا ہی میری “آئی ایس پی” اور نہ ہی میری اصل لوکیشن ظاہر ہوئی! جسے کوئی بھی مجھے آسانی سے ٹریس نہیں کر سکتا، اور نا ہی انٹرنیٹ پر کوئی میری ایکٹی وٹی کو دیکھ سکتا ہے۔
❷ میں جو تصویر ہے وہ بغیر وی پی این کے ہے، اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسمیں میری تمام معلومات کھلم کھلا سامنے ہیں جیسے! میری آئی پی، میری آئی ایس پی، میرا شہر، میرا اسٹیٹ، اور میرا ملک تمام چیزیں بالکل سامنے ہیں اب اگر کوئی مجھے ٹریس کرنا چاہے یا کوئی میری ایکٹی وٹی کو دیکھنا چاہے تو آرام سے دیکھ سکتا ہے، اور اگر وہ میری آئی پی کے ذریعہ مجھے نقصان پہنچانا چاہے تو آرام سے پہنچا سکتا ہے۔
اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ انٹرنیٹ پر ہماری معلومات کس حد تک محفوظ ہیں؟ اور کیا ہماری ان سب ذاتی معلومات کا انٹرنیٹ پر سرعام کھلم کھلا موجود ہونا ہمارے لیے خطرہ نہیں؟ اور یہ ابھی صرف اوپری حصہ ہے اندر کیا کیا موجود ہے ہم سوچ بھی نہیں سکتے! بس میرا مشورہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر جتنی دیر بھی رہیں احتیاط سے رہیں۔
یہ کچھ “ضروری معلومات” ہیں وی پی این سے متعلق، ان شاءاللہ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ وی پی این کا استعمال کیوں ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے! 🌹
چینل: telegram.me/impoinf
گروپ: telegram.me/grpimpoinfo

Leave a Reply