ٹوفیکٹر اوتھنٹیکیشن کیا ہے ؟

    ٹوفیکٹر اوتھنٹیکیشن (Tow Fector Authentication) اس پر کچھ لکھنے سے قبل ہم پاسورڈ اور اس کے استعمال کو ذرا سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    آج کے اس ڈیجیٹل دور میں جس طرح ہر چیز آن لائن ہوچکی ہے، ہر چیز نیٹ سے کنیکٹ ہے، جہاں ہماری زندگی پاسورڈ پر منحصر ہے، ہر چیز میں پاسورڈ کوئی چیز پاسورڈ سے خالی نہیں، کبھی فیس بک پر پاسورڈ تو کبھی جی میل میں تو کبھی ٹوئٹر کبھی انسٹاگرام اور کبھی بینک اکاؤنٹ پر پاسورڈ، جب دن رات ہمیں پاسورڈ سے کھیلنا ہے۔ اور ہمیں معلوم ہے کہ چورں (ہیکروں) کی نظر ہمارے پاسورڈ پر ٹکی ہوئی ہے آئے دن ہم سن تے رہتے ہیں کہ آج فلاں شخص کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو کل کسی جا جی میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، تو ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے اکاؤنٹ کی فکر کریں اپنے اکاؤنٹ کو ہیک ہونے سے بچائیں اور اس کے لئے جو ضروری قدم ہے اسے اٹھائیں۔

    جی میل آئی ڈی میں موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کیسے ایڈ کریں: اسے بھی پڑھئے

    اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے مضبوط پاسورڈ رکھیں، آسان پاسورڈ نہ رکھیں۔ مثلاً: موبائل نمبر، نام، امی ابو کا نام، لڑکے کا نام 12345678، Password اس طرح کا پاسورڈ اور اسی طرح ہر اکاؤنٹ میں ایک ہی پاسورڈ نہ رکھیں کہ کہیں اگر ایک اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو سب اکاؤنٹ سے ہاتھ نہ دھونا پڑجائے۔
    کیونکہ آسان پاسورڈ رکھنا اس طرح ہے جیسے اپنے گھر کو یونہی بند رکھنا بغیر کنڈی اور تالا چابھی کے

    تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر کس طرح کا پاسورڈ رکھیں؟
    تو اس سلسلے میں اتنی بات یاد رکھیں کہ آپ کے پاسورڈ میں یہ (چار چیزیں ہونا ضروری ہے نمبر❶ پڑا لیٹر، نمبر➋ چھوٹا لیٹر، نمبر➌ نمبر، نمبر➍ اسپشل کریکٹر،) مثلا: Alert06&ForU دوسری مثال: Taj-Mahal-Dehli-Men-Hai# یا اسی طرح شعر کا کوئی مصرع یا ایک ٹکڑا لکھ دیں اور کہیں نمبر اور اسپیشل کریکٹر ڈال دیں۔ مثلاً: Khudi-ko-kar-Baland-itna#082
    اور پاسورڈ ذرا بڑا رکھیں کم سے کم 10 سب ملاکر تو ہونا ہی چاہئے۔ اتنا کرنے کے بعد ضروری ہے کہ ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن بھی سیٹ کرلیا جائے۔ تب ہی جاکر اپنے اکاؤنٹ کو تھوڑا محفوظ سمجھئے۔ کیونکہ آج کے سوپر کمپیوٹر کے دور میں کوئی چیز مکمل محفوظ نہیں۔

    ٹوفیکٹر اوتھنٹیکیشن : جسے ٹو اسیٹپ وریفیکیشن، ملٹـی فیکٹـر اوتھنٹیکیشـن اور ٹو لیئر پاسورڈ بھـی کہتے ہیں۔
    یہ ایک اضافی پاسورڈ ہے (پاسورڈ کے اوپر پاسورڈ) یہ سکیورٹی میں ایک درجہ اور اضافہ کردیتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آپ نے پاسورڈ رکھ لیا اس میں مزید تقویت کے لئے یہ سیٹنگ کیا جاتا ہے جس سے آپ کے اکاؤنٹ کو پاسورڈ کے ساتھ او ٹی پی وغیرہ سے ویری فائی کیا جاتا ہے، اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے کے لئے کے لئے اب دوچیزوں کی ضرورت پڑیگی کی صرف پاسورڈ سے کام نہیں چلے گا ❶ یوز آئی ڈی اور پاسورڈ ➋ او ٹی پی (OTP) آپ نے ٹوفیکٹر اوتھنٹیکیشن میں جو موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی سیٹ کیا ہے اس پر او ٹی پی کے نام سے چند نمبر آئیگا اس او ٹی پی کو ڈال کر ویری فائی کریں گے تب ہی جاکر اکاؤنٹ لاگ ان ہوگا ورنہ نہیں۔

    Leave a Reply