ڈومین کیا ہے؟

ڈومین یہ ایک ڈیجیٹل ایڈریس ہے جو ویب سائٹ بنانے میں کام آتا ہے۔ جسے ویب ایڈریس کہتے ہیں۔ جس طرح گھر کا ایک ایڈریس ہوتا ہے تاکہ لوگ اور چیزیں وہاں تک پہنچ سکے مثلاً: بائے پوسٹ آپ کو کوئی چیز کہیں پہونچانا ہے تو آپ کو وہاں کا ایڈریس چائیے بغیر ایڈریس کوئی بھی چیز کہیں کیسے پہونچیگا اسی طرح ویب سائٹ کے لئے ایک ویب ایڈریس ضروری ہے تاکہ اس ویب سائٹ پر لوگ ویزٹ کرسکیں مثلاً: Esabaq.com ، Google.com ، Gmail.com وغیرہ۔

جس طرح سے اخیر میں ڈاٹ کام (com.) ہے اس طرح سے اخیر میں ڈاٹ ان (in.) ڈاٹ پی کے (pk.) ڈاٹ اور جی )(org.) وغیرہ بھی اٹا ہے اسے ڈومین توسیع (extension) کہتے ہیں۔ اسے بہت ساری کمپنیاں مثلاً: GoDaddy.com وغیرہ سالانہ حساب سے بیچتی ہیں مثلاً: 1 سال، 2 سال، 3 سال، وغیرہ کے لئے۔ اس کے بعد دوبارہ اسے جتنے سال کا چاہیں خرید سکتے ہیں۔ اور یہی سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ اور اس کی قیمت مختلف ہوتی سروس پروائڈر اپنے سروس اور اس کی خصوصیات کے حساب سے اس کی قیمت لے تے ہیں۔

کس طرح کا ڈومین خریدیں

چھوٹا اچھا آسان ڈومین (نام) کا انتخاب کریں اور اس کے ساتھ نمبر وغیرہ شامل نہ کریں مثلاً: Islam360.com تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ اور کوشش کریں کہ ڈاٹ کام (com.) ڈومین کے ساتھ جائیں۔ اگر ڈاٹ کام کے ساتھ نہ مل پائے تو ڈاٹ نیٹ (net.)، ڈاٹ او آر جی (org.) اگر یہ سب نہ ملے تو .co info. me. .tech .xyz .in .pk. وغیرہ کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔ ڈاٹ ان، ڈاٹ پی کے، وغیرہ یہ کنٹری کوڈ ایکسٹنشن ہے۔ اگر آپ انڈیا یا پاکستان یا اسی طرح کسی دیگر ملک کے ہیں تو اپنے ملک کے کنٹری کوڈ ڈومین کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ یا اسی طرح آپ کا توجہ کسی خاص ملک کے ساتھ ہو تو اس ملک کے کنٹری کوڈ ایکسٹنشن مثلاً: Google.in ،Google.pk وغیرہ، ڈومین کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔

گوڈیڈی (GoDaddy)، نیم چپ، بگ روک، ہوسٹنگر وغیرہ بے شمار کمپنیاں یہ سروس دے تی ہیں ان میں سے گوڈیڈی کی سروس کافی اچھی ہے اور سستی بھی، اور نیم چپ انکی بھی سروس سستی ہوتی ہے۔ زیادہ تر انڈین گوڈیڈی سے ڈومین لینا پسند کرتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply