کشکول اردو کا نیو ورژن

آگیا اپ ڈیٹ کشکول اردو | صارفین متوجہ ہوں
#کشکول_اردو_اپ_ڈیٹ
21 دسمبر 2020

اللہ سبحانہ و تعالی کے بے پایاں فضل و کرم اور صارفین کرام کے وقیع تعاون کی بدولت کشکول اردو ایپ بحمد اللہ ایک سو ہزار ڈاؤنلوڈرز کا سنگ میل پار کر گئی ہے، ایک لاکھ صارفین کی تعداد مکمل ہونے کے اس پر مسرت موقعے پر ایپ کا اپ ڈیٹ پیش کر اس خوشی کو دو چند کیا جارہا ہے………. اس اپ ڈیٹ میں جن چیزوں کو ایپ کی زینت بنایا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:

● ترجمۂ قرآن کریم: قارئین کرام کے پیہم تقاضوں اور اصرار کے تناظر میں اردو ترجمۂ قرآن کو بھی شامل کردیا گیا ہے………. متن، ترجمہ اور تفسیر تینوں ہیں، ساتھ میں بک مارک، سرچ، اور مطلوبہ آیت تک پہنچے کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں ……….اس کی سیٹنگ کس طور سے ہوگی، اور استفادہ کس طور سے کیا جائے گا ان تفصیلات کیلیے یوٹیوب ویڈیو کا لنک⬇

● قمری کلینڈر اپ ڈیٹ: اگلا شمسی سال 2021 مکمل قمری تاریخوں، ہند و پاک کی قومی چھٹیوں اور دیگر تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے

● یادداشت لکھنے کی سہولت: کلینڈر میں کسی بھی تاریخ پر یادداشت، نوٹ یا ریمائنڈر لکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے، اب آپ کسی بھی تاریخ پر اپنے ہاتھ اور کیبورڈ سے کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، مصروف لوگوں اور بکثرت سفر کرنے والوں کیلیے یہ خاصہ کی چیز ہے………. اس سلسلے کی تعلیمی ویڈیو کا یوٹیوب لنک⬇

https://youtu.be/RZIlHR2OjSk

● ڈیلی حدیث: ایپ کے پہلے صفحہ پر بالکل اوپر ایک نئی سہولت دی گئی ہے جس میں قرآن کریم کی آیات اور احادیث اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی………. واضح رہے کہ یہ فیچر آن لائن ہے

● تعلیمی ویڈیوز: کشکول ایپ کی فہرست میں ایک سیکشن تعلیمی ویڈیوز کے نام سے دیا گیا ہے، اس سیکشن میں ایپ کے استعمال کرنے کے تعلق سے رہنما ضروری ویڈیوز لگا دی گئی ہیں۔ مزید تعلیمی ویڈیوز کا اضافہ بھی ان شاء اللہ کیا جاتا رہے گا………. یہ سیکشن بھی بوجوہ آن لائن ہے

● پی ڈی ایف قرآن کریم محفوظ: اس اپ ڈیٹ میں ایک سہولت یہ شامل کی گئی ہے کہ اگر آپ نے پی ڈی ایف قرآن کریم ڈاؤنلوڈ کر رکھا ہے تو اپ ڈیٹ کرنے کی صورت میں دوبارہ ڈاؤنلوڈ نہیں کرنا پڑے گا، آپ کا پہلے سے ڈاؤنلوڈ کیا ہوا آپ کے پاس موجود رہے گا

● کشکول ایپ سے متعلق کوئی سوال یا مسئلہ ہو تو اس بارے میں دریافت یا اطلاع کرنے کیلیے رابطہ آئی ڈی دی گئی ہے، یہ رابطہ آئی ڈی کشکول ایپ کی فہرست میں “مختصر تعارف” والے سیکشن کے بالکل آخر میں ہے

نوٹ: اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اگر کشکول گھڑی میں اوقات نماز نظر نہ آئیں تو کشکول کی فہرست میں جاکر اوقات نماز والے سیکشن کو بس ایک بار اوپن کر لیجیے گا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پلے اسٹور سے لنک⬇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender

Leave a Reply