کیا آپ کو معلوم ہے؟ کمپیوٹر میں کسی کی جاسوسی کے لیے ایک سافٹ وئیر جسے کی لوگر (Keylogger) کہتے ہیں، اسے کسی کمپیوٹر میں انسٹال کر کے اس کی جاسوسی کی جاتی ہے کہ صارف نے اس کمپیوٹر میں کیا کیا لکھا۔ یعنی ہم اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے کی بورڈ میں جو بھی بٹن دباتے ہیں وہ سب ریکارڈ ہو رہا ہوتا ہے۔ اور وہ تمام ریکارڈ ایک متعینہ وقت پر سیٹ کیے ہوئے ای میل آئی ڈی پر چلا جاتا ہے اور جاسوسی کرنے والا۔ ای میل میں آئے اس پیغام کے ذریعہ یہ دیکھ لینا ہے کہ اس کمپیوٹر میں کب اور کیا ٹائپ کیا گیا ہے۔ اس قسم کے سافٹ وئیر کا استعمال ہیکر لوگ کریڈٹ کارڈ کی جانکاری کو چرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسے کسی سائبر کیفے میں جا کر انسٹال کر دیتے ہیں، چونکہ سائبر کیفے میں مختلف قسم کے افراد آتے رہتے ہیں۔ اگر ان میں کسی شخص نے آن لائن رقم کی منتقلی کی یا کوئی خریداری بذریعہ کارڈ یا آن لائن پیمنٹ کیا تو اس سافٹ وئیر میں وہ سب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کبھی بھی کسی سائبر کیفے میں اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل نہ درج کریں، معلوم نہیں کہ اس میں کسی طرح کا کوئی جاسوسی سافٹ وئیر انسٹال ہو۔ اس قسم کے سافٹوئیر کے توڑ کے لیے بھی سافٹ وئیر موجود ہیں۔ جسے اینٹی کی لوگر (Anti Keylogger) کہا جاتا ہے۔ جو آپ کے ذریعہ کی بورڈ میں دبائے گئے بٹن کو Encrypt کر دیتا ہے۔ ان شاء اللہ اینٹی کی لوگر کمپیوٹر و لیپ ٹاپ کے لیے اس چینل میں ارسال کروں گا۔ چینل نام: ضروری معلومات telegram.me/impoinfo
No comments yet.