گوگل فوٹوز لنک کو اپنے ویب سائٹ میں کیسے ایمبیڈ کریں| کیسے لگائیں

اس ٹٹوریل میں گوگل فوٹوز کے لنک کو اپنے ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنا سیکھیں گے۔ گوگل فوٹوز کے لنک کو اگر اپنے پوسٹ وغیرہ میں ڈالتے ہیں تو فوٹو ڈائریکٹ ویب سائٹ پر شو نہیں ہوتا اس فوٹو کو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کرنا پڑیگا پھر ہمیں وہ گوگل فوٹوز ایپ پر یا ویب لے جائے گا تب جاکر ہمیں وہ فوٹو نظر آئے گا۔

جس تصویر کو ویب سائٹ پر لگانا ہے اگر وہ گوگل فوٹوز میں نہیں ہے تو اسے گوگل فوٹوز میں اپلوڈ کریں کسی ایلبم میں اسے رکھنا چاہتے ہیں تو اسے اس ایلبم میں رکھیں۔
➊ اس فوٹو پر کلک کرکے اس کا لنک جنریٹ کریں (لنک بنائیں) اور اس لنک کو کاپی کریں
اس ویب سائٹ پر جائیں اور لنک کے باکس میں گوگل فوٹوز کا لنک پیسٹ کریں
➌ نیچے I’m not a robot والے باکس میں کلک کریں رائٹ کا نشان لگ جائے گا۔
➍ جنریٹ (Generate) والے بٹن پر کلک کریں ایمبیڈ لنک جنریٹ ہو جائے گا۔


➎ آپ کو دو لنک ملیگا ➊ ڈائریکٹ ایمیج لنک ➋ ایچ ٹی ایم ایل ایمبیڈ کوڈ اب آپ کو طے کرنا ہے کہ آپ کو کونسا لنک چائیے؟
➏ جو لنک چائیے اس میں کچھ دیر دبا کر رکھیں کاپی پیسٹ وغیرہ کچھ آپشن آئے گا All سلیکٹ کریں اور کوڈ کاپی کرلیں اور اسے اپنے ویب سائٹ پر لگائیں۔

ڈائریکٹ ایمیج لنک پوسٹ میں کیسے ایمبیڈ کریں

ڈائریکٹ ایمیج لنک پوسٹ میں لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ میں جائیں پوسٹ پر کلک کریں پوسٹ لکھیں
➊ پلس کے بٹن پر کلک کرکے ایمیج کا بٹن کلک کریں
➋ یو آر ایل سے شامل کریں پر کلک کریں
➌ یو آر ایل (کاپی کردہ لنک (کوڈ) پیسٹ کریں اور انٹر بٹن دبا دیں یا وہاں ایرو کا نشان ہوگا اس پر کلک کردیں

ایچ ٹی ایم ایل ایمبیڈ کوڈ پوسٹ میں کیسے شامل کریں

➊ پوسٹ میں جائیں پلس کے آئیکن پر کلک کریں
➋ شارٹ کوڈ بٹن پر کلک کریں
➌ کاپی کردہ HTML Embed Code کوڈ پیسٹ کردیں۔
دوسرا طریقہ: اگر آپ HTML جانتے ہیں تو جہاں آپ کو ایمیج شو کروانا ہے HTML میں جاکر وہاں کوڈ پیسٹ کردیں۔

Leave a Reply