اینڈرائڈ موبائل کے لاک کو کیسے توڑیں

اس ٹٹوریل میں ہم جانیں گے کہ اینڈرائڈ موبائل پر لگے پاسورڈ پیٹرن لاک وغیرہ کیسے توڑ سکتے ہیں موبائل کو ان لاک کیسے کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے اینڈرائڈ موبائل پر پاسورڈ لگا کر بھول گئے ہیں اور آپ کا موبائل کام کرنا بند کردیا ہے تو آپ اسے خود سے ان لاک کرسکتے ہیں اور اپنے روپئے بچا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے موبائل میں اردو کیبورڈ انسٹال نہیں ہے اور آپ اردو لکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں، اور موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق وغیرہ اپلائی کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ریسیٹ کرنے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت پڑیگی

بشرطیکہ آپ کے موبائل ➊ میں جی میل آئی ڈی ڈالا گیا ہو اور آپ کو جی میل آئی ڈی اور پاسورڈ یاد ہو ➋ اس موبائل پر نیٹ کنیکشن بھی ہو اس کے بعد ایک دوسرے ڈوائز (اسمارٹ فون لیپ ٹاپ وغیرہ) کی ضرورت پڑیگی جس پر آپ کو یہ کام انجام دینا ہے۔

موبائل ریسیٹ کرنے کے لئے ویب سائٹ پر جائیں

➊ آپ یہاں کلک کرکے ویب سائٹ پر جائیں۔
➋ اوپر کونے میں کلک کرکے جی میل آئی ڈی لاگ ان کریں
➌ مینیج اکاؤنٹس (Manage Accounts) پر کلک کریں۔
➍ مینیج اکاؤنٹ آن دِس ڈوائز (Manage Account on this device) پر کلک کریں۔
➎ ایڈ اکاؤنٹ پر کلک کریں لاک شدہ موبائل پر جو جی میل آئی ڈی ہے اسے ڈالیں اور پاسورڈ ڈال کر لاگ ان کریں اور اس جی میل آئی ڈی پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کریں۔

ریسٹ کیسے کریں

➏ اوپر کونے میں موبائل سلیکٹ کریں جس موبائل کو ان لاک کرنا ہے آپ کا موبائل شو ہوگا۔
➐ اِریز ڈوائز (Erase Device) پر کلک کریں۔
➑ Erase پر کلک کریں
اگر نیٹ کنیکشن ہوگا تو موبائل ریسیٹ ہونا شروع ہو جائے گا ورنہ جب بھی نیٹ کنکشن ملیگا ریسیٹ ہوکر آن ہو جائے گا۔
نوٹ: موبائل سلیکٹ کرنے کا کام احتیاط سے کریں ورنہ دوسرا موبائل یا وہ موبائل جس پر یہ سارا کام کر رہے ہیں وہ ریسیٹ ہو جائے گا۔

اسکرین شارٹ

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

ویڈیو

Leave a Reply