اپنے بلاگ کو بلاگر سے ورڈپریس میں کیسے منتقل کریں

اس ٹٹوریل میں ہم جانیں گے کہ آپ اپنے بلاگ (ویب سائٹ) کو بلاگر ڈاٹ کام سے ورڈپریس میں کیسے منتقل کریں اگر آپ بھی اپنے بلاگ کے لئے بلاگر ڈاٹ کام کا استعمال کرتے ہیں اور اب اپنے بلاگ کو ورڈپریس میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ٹٹوریل آپ کے لئے ہے، ہمارے ساتھ قدم بقدم چلیں آپ کا بلاگ بلاگر سے ورڈپریس میں منتقل ہو جائیگا۔ ان شاءاللہ

اگر آپ اپنے ورڈپریس میں اردو فونٹ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس ٹٹوریل کو پڑھیں۔

بلاگر ٹو ورڈپریس

❶ بلاگر کے ڈیش بورڈ میں جاکر مینو پر کلک کریں۔
❷ تھیم (Theme) بٹن پر کلک کریں۔
❸ کسٹمائز کے نیچے ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو ہوگا اس پر کلک کریں۔
❹ بیک اپ (Backup) بٹن پر کلک کریں۔

ایک فائل ( XML. ) نام سے ڈاؤن لوڈ ہو جائےگا۔

بلاگر کا بیک اپ کیسے لیں

ڈاٹ ایکس ایم ایل کو ورڈپریس میں کیسے امپورٹ کریں

اب آپ کو ڈاؤن لوڈ شدہ ڈاٹ ایکس ایم ایل (XML.) فائل کو ورڈپریس میں امپورٹ کرنا ہے۔ امپورٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں

❶ مینو پر کلک کرکے ٹولز میں کلک کریں۔
❷ امپورٹ پر کلک کریں۔
❸ ایک پیج کھل کر آئیگا اس میں سے بلاگر والے خانے میں Install Now کا ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں۔
❹ رن امپورٹ ( Run Importer ) پر کلک کریں۔
➎ چوز ( Choose file) فائل پر کلک کرکے XML. فائل جسے آپ نے بلاگر سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا اسے سلیکٹ کریں۔
➏ اپلوڈ فائل اینڈ امپورٹ ( Upload file and import ) پر کلک کریں۔
➐ اپنا یا اپنے ویب سائٹ کا نام رکھیں۔
➑ سلیکٹ پر کلک کرکے کے ایڈمن Admin کو سلیکٹ کریں۔
➒ نیچے Submit بٹن پر کلک کردیں۔
لیجئے آپ کا کام ہوگیا، اب اپنے پیج کو ریفریش کریں اور دیکھیں آپ کے بلاگر کا مواد ورڈپریس میں منتقل ہوگیا ہوگا۔

How to import .XML File in WordPress

Leave a Reply