بلاگر کیسے بنائیں؟


بلاگنگ کی شروعات کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک بلاگر اکاؤنٹ ہو۔ بلاگنگ کیا ہے ؟ اور بلاگنگ کیوں کریں؟ اس پر ایک پوسٹ لکھ چکا ہوں اس پوسٹ کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلاگر ڈاٹ کام پر جائیں۔
➋ اگر آپ پہلی بار اکاؤنٹ بنا رہے ہیں تو Create Your Blog کا بٹن ملیگا اس پر کلک کریں۔
➌ اپنا میل آئی ڈی کا انتخاب کریں اور پاسورڈ ڈال کر Next پر کلک کریں۔
➍ جہاں Title لکھا ہوا ہے وہاں اپنے بلاگ کا نام لکھیں اور Next بٹن پر کلک کریں۔
➎ اپنے بلاگ کا ایک منفرد ایڈریس ڈالیں مثلاً: اگر آپ نے اپنے بلاگ کا نام اردو دنیا رکھا ہے تو یہاں بھی انگلش میں UrduDunya لکھیں بغیر کسی اسپیس کے بالکل ملاکر لکھیں اگر یہ ایڈریس یعنی اردو دنیا پہلے سے کسی نے نہیں لیا ہوگا تو وہیں بالکل نیچے انگلش میں لکھا ہو گا :
This blog address is available
تو آپ اس ایڈریس کو لے سکتے ہیں۔ نیچے Save پر کلک کرکے اس ایڈریس کو سیو کرلیں۔ اور اگر لکھا ہوا ہے۔
This blog address is not available
تو آپ اس ایڈریس کو نہیں لے سکتے آپ ایڈریس کو بدلیں آگے یا پیچھے یا پیچ میں جہاں جہاں آپ کو مناسب معلوم ہو کوئی نمبر، لیٹر، یا ورڈ کمی بیشی کرکے دیکھیں بدل بدل کر چیک کریں جو ایڈریس لے رہا ہے اسے Save بٹن پر کلک کرکے محفوظ کرلیں۔ مثلاً: ہم نے اردو UrduDunya ڈالا اردو دنیا نہیں لیا۔ تو ہمنے UrduDunya5 یا UrduDunyablog ڈال کر چیک کیا تو یہ لےلیا تو ہم کسی ایک کو لے کر Save پر کلک کرکے سیو کرلیں۔

یہ لیجئے ہمارا بلاگر میں اکاؤنٹ بن گیا ہمارا بلاگ بن گیا۔ اب آگے ہم بلاگ لکھنا اور کچھ ضروری سیٹنگ سیکھیں گے۔

اب ذرا اسے اسکرین شارٹ کی مدد سے سمجھیں

بلاگر میں اکاؤنٹ کیسے بنائیں
بلاگر میں اکاؤنٹ کیسے بنائیں

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.