فائل کو مکمل طور پر کیسے ڈیلیٹ کریں جسے واپس لانا ممکن نہ ہو


فائل شریڈر (File Shredder) گزشتہ پوسٹ میں میں نے بتایا تھا کہ عام طریقہ سے حذف کی گئی فائل کو کسی بھی بازیافت کرنے والے سافٹ وئیر یا ایپ کے ذریعہ Recover کیا جا سکتا ہے۔ آج میں یہ بتا رہا ہوں کہ کس طرح حساس فائلوں کو حذف کیا جائے کہ اسے بازیافت نہ کیا جا سکے۔ فائل شریڈر کی خصوصیت والا کوئی بھی ایپ یا سوفٹ وئیر (کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے) ہی کسی فائل کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کرتا ہے جسے کسی بازیافت (Recover) کرنے والے ایپ یا سافٹ وئیر کے ذریعہ بازیافت کرنا ممکن نہیں۔ اگر آپ اپنے موبائل یا کمپیوٹر کو کسی دوسرے آدمی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی ذاتی دستاویزات یا اہل خانہ سے متعلق فائلوں کو بیک اپ کرنے کے بعد کسی فائل شریڈر کے ذریعہ حذف کرنے کے بعد ہی فروخت کریں۔ یا اگر آپ سائبر کیفے میں ہیں تو اپنی ضروری دستاویزات کو اس اپلیکیشن کے ذریعہ ہی حذف کریں۔ فائل شریڈر کسی بھی فائل کو کئی حصوں میں ٹکڑے کرنے کے بعد اسے انکرپٹ کر کے حذف کرتا ہے، جسے ریکوور کرنا ممکن نہیں۔ اس عمل کے لیے موبائل میں جس ایپ کا استعمال میں کرتا ہوں اس کا نام SDelete ہے یعنی Secure Delete جسے آپ اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.vb2labs.android.sdelete اسی طرح کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے ایڈوانسڈ سسٹم کئیر پرو جسے میں نے اسی چینل میں سیریل کی کے ساتھ پوسٹ کیا تھا اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی اپلیکیشن میں ٹول بکس کے آپشن میں آپ کو فائل شریڈر مل جائے گا۔ :credit telegram.me/impoinfo

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.