ووٹر آئی ڈی کارڈ کے لئے آن لائن اپلائی کریں


اگر آپ ملک ہندوستان کے شہری ہیں اور آپ کی عمر 18 سال ہوچکا ہے تو آپ کو ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا لینا چائیے۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ کیا ہے اس پر بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ بات تقریباً ہر شخص کو معلوم رہتا ہے۔ تو چلئے اسے کیسے بنایا جائے اس پر بات کرتے ہیں۔

 

ووٹر آئی ڈی کارڈ کے لئے آپ آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں آن لائن اپنے موبائل سے اپلائی کرنا سیکھیں گے۔

 

 

یہاں کلک کرکے اپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے اوپن کریں۔
➋ فارمس (Forms) بٹن پر کلک کریں۔
➌ اپلائی آن لائن نیو (Apply Online new) پر کلک کریں۔
➍ نیو ووٹر رجسٹریشن (New Voter Registration)
➎ نیچے Start بٹن پر کلک کریں۔
➏ یس (Yes) I am Applying first time پر کلک کریں اور نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔
➐ یس (Yes) I am indian citizen پر کلک کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

 

➑ پہلے خانے میں اپنا ضلع سلیکٹ کریں۔
➒ اپنی تاریخ پیدائش کا انتخاب کریں۔
➓ ٹائپ آف ڈاکومینٹس (Type of documents) میں اپنی تاریخ پیدائش ثابت کرنے کے لئے کون سا ڈاکومینٹس دے رہے ہیں۔ اسے سلیکٹ کریں۔ مثلاً: پین کارڈ، آدھار کارڈ وغیرہ۔
⓫ اپلوڈ (Upload) پر کلک کرکے ڈاکومنٹس کو اپلوڈ کریں۔ یاد رکھیں ساز 2 MB سے زیادہ نہ ہو۔

 

اگر آپ کی عمر 21 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کو ایک فارم بھی بھر کر اپلوڈ کرنا پڑیگا۔ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے Download age Declaration پر کلک کرکے فارم ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اور اس کا اسکرین شارٹ لیکر کسی ایمیج ایڈیٹر ایپ مثلاً: پکسل لیب وغیرہ کی مدد سے بھر لیں اور اپلوڈ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔ ایمیج دکلیریشن فارم کس طرح بھریں اسے جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

⓬ جنس سلیکٹ کریں۔ (Male|Female|Other) میں سے کیا ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
⓭ Enter Your Name (یہاں اپنا نام ڈالیں)
اس کے نیچے والے خانے (Name in regional) میں آپ کا نام ہندی سے آجائیگا۔ اگر آپ کو نام میں کہیں غلطی سمجھ میں آرہا ہے تو درست کرلیں۔ ورنہ تو رہنے دیں۔
⓮ Surname of Applicant (in Any)
اس خانے میں اگر آپ سرنیم (ذات کا نام) استعمال کرتے ہیں تو یہاں درج کریں ورنہ تو اسے چھوڑ دیں خالی رہنے دیں، اور اگثر اسے خالی ہی رکھتے ہیں۔
⓯ اس خانے میں موبائل نمبر درج کریں۔
⓰ اس میں ای میل آئی ڈی درج کریں۔

 

⓱ Disability if Any (Optional)
اگر آپ کے اندر کوئی نقص ہے مثلاً: بہرا، اندھا، وغیرہ اور آپ اسے بھرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنے حساب سے ٹک کریں ورنہ چھوڑ دیں یہ کوئی ضروری نہیں ہے۔ اور نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔

 

⓲ Enter the name of relative
اپنے رشتہ دار مثلاً: والد یا شوہر کا نام درج کریں۔
نیچے ہندی میں آجائیگا اگر کوئی غلطی ہے تو درست کرلیں۔
⓳ Relation Type
رشتہ کا نام سلیکٹ کریں کہ والد، ماں، شوہر، دیگر (Father| Mother| Husband| Other) میں سے آپ نے ریلیشن شپ میں کس کا نام درج کیا ہے۔ اسے سلیکٹ کریں۔ مثلاً: اگر آپ نے والد کا نام درج کیا ہے تو Father سلیکٹ کریں، اور اگر شوہر درج کیا ہے تو Husband سلیکٹ کریں اور نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
⓴ Enter Your current Address House No
یہاں اپنے گھر کا نمبر درج کریں۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ کے پیچھے لکھا رہتا ہے۔ اپنے والد صاحب، یا شوہر کے ووٹر آئی ڈی میں دیکھ لیں اور وہی والا نمبر درج کردیں۔

 

21. Street/ Area/ Localityیہاں گلی، محلہ، چوراہا کا نام لکھیں۔
نیچے ہندی میں آجائیگا آگر غلط ہے تو درست کرلیں۔

 

22. اس میں گاؤں، شہر، ٹاؤن کا نام لکھیں۔

 

نیچے دوسری زبان میں آجائیگا اگر غلط ہے تو درست کرلیں۔

 

23. یہاں پوسٹ آفس کا نام لکھیں۔ نیچے دوسری زبان میں آجائیگا اگر غلط ہے تو درست کرلیں۔

 

24. یہاں پن کوڈ درج کریں۔

 

25. Area Type ایرا ٹائپ سلیکٹ کریں آپ کے ایریا کا شمار کس میں ہوتا ہے، شہر میں، ٹاؤن میں، یا پھر گاؤں میں اسے سلیکٹ کریں۔

 

26. اپنا راج سلیکٹ کریں۔

 

27. اپنا ضلع سلیکٹ کریں۔

 

28. اپنا ودھان سبھا حلقہ سلیکٹ کریں۔

 

29. اپنا ایڈریس پروف سلیکٹ کریں کہ آپ اپنا ایڈریس ثابت کرنے کے لئے ان میں سے کونسا ڈاکومنٹس در رہے ہیں۔

 

30. اپلوڈ پر کلک کرکے ایڈریس پروف اپلوڈ کریں۔

 

31. یہاں وہ تاریخ سلیکٹ کریں جب سے آپ اس ایڈریس پر رہ رہے ہیں (ایک اندازے کے مطابق اپنے حساب سے)

 

32. یہاں اپنا نام لکھیں (درخواست کرنے والا کا نام)

 

33 یہاں جگہ کا نام لکھیں اور Done پر کلک کریں۔

 

34. سب کچھ اچھا سے چیک کرلیں کہ کہیں کچھ غلط تو نہیں ہوگیا ہے اور پھر Confirm پر کلک کردیں۔ ہلکا سا وقت لیگا اس کے بعد ایک شکریہ کا میسیج دیگا اس کے ساتھ ایک 12 عددی نمبر ہوگا اسکا اسکرین شارٹ لیکر رکھلیں۔ اسی نمبر سے آپ اپنے اپلیکیشن کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

 

اپلیکیشن ٹریک کیسے کریں

 

اپلکیشن ٹریک کرنے کے لئے ووٹر آئی ڈی کا موبائل اپلکیشن اوپن کریں نیچے بائیں طرف EXPLORE پر کلک کریں، اور اسٹیٹس آف اپلیکیشن تلاش کریں اور اس(Status of Application) پر کلک کریں۔ اوپر خانے میں وہ نمبر پیسٹ کریں اور Track Status پر کلک کریں۔

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.