ویب سائٹ میں اردو فونٹ جمیل نوری نستعلیق کیسے اپلائی کریں قسط نمبر: ➋


ورڈپریس ویب سائٹ میں اردو فونٹ استعمال کرنے کے سلسلے میں یہ دوسرا پوسٹ ہے اس سے قبل ورڈپریس ویب سائٹ میں پلگ ان کی مدد سے اردو فونٹ انسٹال کرنے کے متعلق تھا۔ اس پوسٹ میں سی ایس ایس ایٹریبوٹ فونٹ فیس (CSS  attribute @font-face) کے ذریعے سے ویب سائٹ میں اردو فونٹ انسٹال کرنے کا طریقہ جانیں گے۔

اسے بھی پڑھیں: ڈیجی لاکر کیا ہے اور اسکا استعمال کیوں کریں۔

ویب سائٹ میں فونٹ فیس کے ذریعے سے اردو فونٹ کیسے انسٹاال کریں

1. آپ اپنے ویب سائٹ میں جس فونٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے اس فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کریں 2. اس کے بعد اس فونٹ کو اپنے ویب سائٹ میں اپلوڈ کریں۔ ویب سائٹ میں فونٹ اپلوڈ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہوسٹنگ پینل میں جائیں اور
wp-content/uploads
میں جائیں اور یہاں fonts نام سے ایک فولڈر بنائیں۔ اور فونٹ نامی فولڈر میں اپنے فونٹ کو اپلوڈ کریں۔ یا آپ ڈائیریکٹ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جائیں اور میڈیا سے اپلوڈ کریں ۔

فونٹ فیس سی ایس ایس کوڈ

@font-face {    font-family: 'Mehr';    src:          url('یہاں فونٹ کا لنک درج کریں') format('truetype');    font-weight: normal;    font-style: normal;}body {	font-family: 'Mehr';}h1, h2, h3, h4, h5, h6 {	font-family

: 'Mehr';}

اوپر سی ایس ایس کوڈ کاپی کریں اور اسے نوٹ پیڈ وغیرہ میں کہیں پیسٹ کریں اور جہاں لکھا ہوا ہے کہ یہاں فونٹ کا لنک درج کریں وہاں آپ اپنے فونٹ کا لنک درج کریں۔ لنک حاصل کرنے کے لئے
Your website URL/wp-contact/uploads/fonts/یہاں اپنا فونٹ نام درج کریں.ttf

اسی ترتیب سے درج کریں یہ آپ کا لنک ہوگا آپ اس لنک پر کلک کرکے دیکھ لیں کہ فونٹ ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے کہ نہیں اگر ہو رہا ہے تو لنک درست ہے اور نہیں ہو رہا ہے تو لنک ٹائپ کرنے میں کوئی گڑبڑی ہورہی ہے درست لوکیشن درج نہیں کر پارہے ہیں فونٹ کا درست لوکیشن درج کریں جہاں آپ نے فونٹ رکھا ہے اس کا پاتھ درج کریں۔ اور چیک کرلیں کہ فونٹ ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے کہ نہیں اگر فونٹ ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے تو اس لنک کو سی ایس ایس کوڈ کے اس مقام پر پیسٹ کردیں جہا لکھا ہوا ہے کہ یہاں فونٹ کا لنک درج کریں۔ اس کے بعد مکمل کوڈ کاپی کریں اور ورڈپریس کے دیش بورڈ میں جائیں۔ مینو میں کلک کریں پھر ظاہری شکل (Appearance) میں کلک کرنے کے بعد ایڈشنل سی ایس ایس (Additional CSS) میں کلک کریں اضافی سی ایس ایس کوڈ درج کرنے کا پیج کھل کر آئے گا آپ یہاں کوڈ پیسٹ کردیں اور اوپر پبلش پر کلک کردیں۔ آپ کے ویب سائٹ میں یہ فونٹ اپلائی ہو جائیگا۔ اگر کسی جگہ یہ فونٹ اپلائی نہیں ہوتا ہے تو وہاں کا ٹیگ اس سی ایس ایس کوڈ میں درج کرنا پڑیگا جس طرح h1 سے لیکر h6 تک کا ٹیگ درج ہے اسی طرح اس ٹیگ کو بھی اس کے اگر درج کردیں۔ اور اپنے ویب سائٹ میں اردو فونٹ کا مزہ لیں

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.