اس ٹٹوریل میں ہم ورڈپریس چائلڈ تھیم کے متعلق بات کرنے والے ہیں کہ چائلڈ تھیم کیا ہے، اسکا استعمال کیوں کرتے ہیں، اور اسے کیسے بناتے ہیں۔ چائلڈ تھیم ( تھیم کا بچہ ) یہ اصل تھیم کے ماتحت رہتی ہے اور اصل تھیم کی ساری خصوصیات کو اپنے اندر شامل کرلیتی ہے، یوں سمجھ لیجئے کہ یہ اصل تھیم کی کاپی ہے۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کے فائدے کیا ہیں اور اسے استعمال کیوں کرتے ہیں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب ہم اپنے ویب سائٹ کے تھیم پر کسی طرح کی کوئی تبدیلی کرتے ہیں مثلاً: تھیم کا بیک گراؤنڈ کلر ہمیں پسند نہیں آیا اور ہم نے تھیم کا بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کردیا اور اسی طرح سے تھیم میں ہم نے بہت ساری تبدیلیاں کی اور ہم نے تھیم کو اپنے حساب سے بنا لیا۔
اب جب تھیم کا اپڈیٹ آئیگا تو تھیم اپڈیٹ کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ اپڈیٹ میں نیا فیچر اور نئی سیکیورٹی شامل کی جاتی ہے تاکہ ہیکروں سے محفوظ رہے اب جب ہم تھیم اپڈیٹ کریں گے تو ہم نے تھیم میں جو کام کیا ہے جو محنتیں کی ہیں وہ ساری بیکار ہو جائے گی تو اسی سے بچنے کے لئے چائیلڈ تھیم کا کونسیپٹ لایا گیا ہے کہ سارا ورک چائیلڈ تھیم پر کی جائے اصل تھیم کو نہ چھیڑا جائے۔ اور جب بھی اپڈیٹ وغیرہ کی ضرورت پڑے ہم اپڈیٹ کرلیں اس سے ہمارے چائلڈ تھیم میں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔
»» »» »» »» »»
No comments yet.