پین کارڈ فری میں کیسے بنائیں


اس ٹٹوریل میں بات کرنے والے ہیں کہ آپ اپنا پین کارڈ آن لائن کیسے بنوا سکتے ہیں۔

 

اگر آپ کے پاس پین کارڈ نہیں ہے اور آپ اپنا پین کارڈببنوانا چاہتے ہیں تو یہ کام آپ خود سے اپنے موبائل پرکر سکتے ہیں ۔آن لائن اپلائی کیسے کرنا ہے اسے جاننے کے لئے ہمارے اس ٹٹوریل کو مکمل پڑھیں۔

 

پین کارڈ بنانے کے لئے ضروری چیزیں

 

اگر آپ آن لائن پین کارڈ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے آدھار کارڈ میں مکمل تاریخ پیدائش ہونا ضروری ہے مثلاً: (2001 - 01 - 01) اور آپ کے آدھار کارڈ کے ساتھ موبائل نمبر لنک ہونا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کے آدھار کو OTP کے ذریعہ سےویری فائی کیا جاسکے اور آپ کی عمرکم سے کم 18 سال ہو تب جاکر آپ آن لائن پین کارڈ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

 

 

اگر آپ کو صرف ورچوئل کارڈ چاہئے ہارڈ کاپی کی ضرورت نہیں ہے تو آپ اسے فری میں صرف چند سیکنڈ میں بنا سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل میں رکھ سکتے ہیں اور اسکا فوٹو کاپی نکال کر رکھ سکتے ہیں اسی سے آپ کا سارا کام ہو جائے گا۔

 

اور اگر آپ اس کا ہارڈ کاپی بھی چاہتے ہیں تو 107 روپئے خرچ کرنے ہونگے اس کا ہارڈ کاپی بذریعہ پوسٹ آپ کے ایڈریس پر آ جائیگا۔

 

چلئے سب سے پہلے مفت میں اپلائی کیسے کیا جائے اسے سیکھتےاور سمجھتے ہیں جس میں ہارڈ کاپی آپ کو نہیں ملے گی۔

 

اور اگر آپ کو اسکا ہارڈ کاپی بھی چائیے تو الگ سے پچاس روپئے خرچ کرنے پڑیں گے اور ری پرنٹ کے لئے آرڈر کرنا پڑیگا۔ اس کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

مفت پین کارڈ اپلائی کرنے کا طریقہ

 

  1. انکم ٹیکس انڈیا کے ویب ایڈریس پر جائیں۔
  2. گیٹ نیو (Get New) بٹن پر کلک کریں۔
  3. اوپر والے خانے میں آدھار نمبر ڈالیں ۔
  4. نیچے والے خانے سے اوپر جو کیپچا کوڈ شو ہورہا ہے اسے نیچے والے خانے میں ڈالیں( اگر یہ کیپچا صحیح سے نہیں سمجھ نہیں آرہا ہے تو کیپچا کوڈ کے لئے بغل میں ایک چھوٹا سا آئکن ہوگا اس پر کلک کریں دوسرا کیپچا کوڈ آجائیگا) اور I confirm that پر کلک کریں (I confirm that بغل میں ایک چھوٹا سا باکس ہوگا اس پر کلک کریں رائٹ کا نشان لگ جائے گا)
  5. Generate Aadhaar OTP پر کلک کریں۔
  6. آدھار کارڈ کے ساتھ جو موبائل نمبر لنک ہے اس پر OTP آئیگا اسے ڈال کر Validat Aadhaar OTP and cuntinue بٹن پر کلک کریں۔

 

آپ کا آدھار ویلی ڈیٹ کیا جائے گا اور آپ کی ساری ڈیٹل آدھار سے لے لی جائے گی اب آپ کو یہاں تین چیزیں کنفر کرنی پڑیگی ۔

 

  1. آپ نے پہلے کبھی پین کارڈ نہیں بنوایا ہے۔
  2. اگر آپ کے پاس پہلے سے بنا ہوا کوئی پین کارڈ پکڑا گیا تو شیکشن 272B کے تحت 10000 روپئے جرمانہ لگے گا۔
  3. آپ انکم ٹیکس رول 1962 کے تحت آدھار کارڈ بیس پر پین کارڈ بنانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
  4. I CONFIRM THAT کے بغل میں ایک چھوٹا سا باکس ہوگا اس پر کلک کر کے ان تینوں کو کنفرم کریں۔
  5. نیچے Submit PAN Request بٹن پر کلک کریں آپ کی پین درخواست کو لے لیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ آپ کو ایکنالیج مینٹ نمبر ملیگا اسکا اسکرین شارٹ لےکر رکھ لیں۔ پین کارڈ اپلائی کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

نوٹ

 

یاد رکھیں کہ یہ پانچ چیز آپ سے قبول کروا رہا ہے آئی کنفرم ڈیٹ پر کلک کرنے کا مطلب ہم ان پانچوں چیزوں کو قبول کرتے ہیں وہ پانچ چیز یہ ہیں۔

 

  1. میرے پاس کوئی پین نمبر نہیں ہے ۔
  2. آدھار کارڈ سے میرا موبائل نمبر لنک ہے۔ (کیونکہ آپ کو OTP سے ویری فائی کرنا پڑیگا)
  3. مکمل تاریخ پیدائش آپ کے آدھار کارڈ میں لکھا ہوا ہے یعنی تاریخ ماہ اور سال یہ تینوں آدھار کارڈ میں موجود ہے
  4. قانونی اعتبار سے آپ کا شمار بچہ میں نہیں ہے یعنی آپ کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہے
  5. میں نے ٹرمس اینڈ کنڈیشن (شرائط ضوابط) کو پڑھ لیا ہے۔

 

اپنا پین اسٹیٹس چیک کیسے کریں

 

  1. اس کے بعد آپ اپنا پین اسٹیٹس چیک کرنے یا ڈاؤن لوڈ کے لئے 10 منٹ بعد اس ویب ایڈریس پر جائیں ۔
  2. چیک اسٹیٹس / ڈاؤن لوڈ (Check Status / Download) بٹن پر کلک کریں۔
  3. اوپر والے خانے میں آدھار نمبر اور نیچے کیپچا کوڈ ڈلالیں اور سمٹ (Submit) بٹن پر کلک کریں۔
  4. آپ کے موبائل نمبر پر ایک OTP بھیجا جائے گا اسے ڈال کر Submit کریں ۔
  5. یہں آپ کو پین کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن ملیگا آپ Download PAN کے بٹن پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں آپ کا پین کارڈ ڈاؤن لوڈ ہوگا اسے اوپن کریں گے تو پاسورڈ مانگے گا آپ کی جو تاریخ پیدائش ہے وہی آپ کا پاسورڈ ہوگا اسے اسطرح ڈالیں مثلاً: اگر آپ کی تاریخ پیدائش (ڈیٹ آف برتھ) 2001-01-01 ہے تو اسطرح ڈالیں: 01012001 اور اگر 2003-10-10 ہے تو اس طرح ڈالیں: 10102003 اور Submit بٹن پر کلک کریں تو آپ کا پین کارڈ کھل کر آجائیگا، ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

آپ اسے محفوظ رکھیں اور اسکرین شارٹ لیکر اچھا سے کٹنگ کرکے بھی رکھ لیں آپ چاہیں تو اس کا پرنٹ بھی نکلواسکتے ہیں یہ ہر جگہ کام دیگا اور ڈیجیٹل پین کارڈ ڈیجی لاؤکر سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ڈیجی لاؤکر یہ بڑی زبردست چیز ہے اس پر پھر کبھی بات کریں گے ، ان شاءاللہ اگر آپ اسے اپنا گھر منگوانا چاہتے ہیں کہ اس پوسٹ کو پڑھیں۔

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.