اگر آپ نے انکم ٹیکس کے ویب سائٹ سے پین کارڈ بنوایا ہے اور اس کی ہارڈ کاپی اپنے گھر منگوانا چاہتے ہیں، یا اسی طرح NSDL کے یا دیگر کسی بھی ویب سائٹ سے پین کارڈ بنوایا ہے اور آپ کا پین کارڈ گم ہوگیا ہے، یا آپ کے پاس اس کی ہارڈ کاپی نہیں ہے، اور آپ اسے دوبارہ اپنے گھر منگوانا چاہتے ہیں تو 50 روپئے خرچ کرکے منگوا سکتے ہیں۔ اس طریقہ درج ذیل ہے۔
این ایس ڈی ایل NSDL کے ویب سائٹ سے پین کارڈ ری پرنٹ (اپنے گھر منگوانے) کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر جاکر مندرجہ ذیل طریقہ کو اپنانے ۔
➊ پہلے خانے میں پین نمبر ڈالیں۔
➋ خانے میں آدھار نمبر۔
➌ اور نیچے تاریخ پیدائش کا منتھ اور سن سلیکٹ کریں۔
➍ چھوٹے خانے پر کلک کرکے رائٹ کا نشان لگائیں۔
➎ نیچے کیپچا کوڈ کو ڈال کر Submit بٹن پر کلک کریں۔ ایک دوسرا پیج کھل کر آئیگا اسمیں اپنا ڈیٹل چیک کرلیں۔
➐ اور نیچے او ٹی پی OTP درخواست کے لئے موبائل نمبر یا ای میل آئی آپ جس پر او ٹی پی منگوانا چاہتے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
➑ نیچے I agree والے چھوٹے سے باکس میں کلک کرلیں۔
➒ جنریٹ او ٹی پی ( Generate OTP) پر کلک کریں۔
➓ او ٹی پی OTP ڈالکر ویلی ڈیٹ پر کلک کریں۔
⓫ پیمینٹ ٹائپ سلیکٹ کریں دونوں میں سے کسی کو بھی سلیکٹ کرسکتے ہیں اور نیچے سروس کے شرائط ( Turms of service) پر کلک کرلیں اور proceed to payment پر کلک کرکے پیمینٹ کریں اور اس کا اسکرین شارٹ لے لیں۔ پوسٹ آفس کے ذریعے پین کارڈ آپ کے گھر آجائیگا۔پین کارڈ کا ہارڈ کاپی منگوانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر آپ انکم ٹیکس کے ویب سائٹ سے اسے بنایا تو یاد رکھیں اس صورت آپ فوراً آپ اسے اپنے گھر نہیں منگواسکتے ہیں، کیونکہ انکم ٹیکس کے ویب سائٹ سے NSDL ویب سائٹ میں ڈاٹا اپڈیٹ ہونے وقت لگتا ہے اور کم سے کم پندرہ بیس دن لگ ہی جاتے ہیں۔ اس کے بعد ہی آپ NSDL کے ویب سائٹ سے پین کارڈ ری پرنٹ کرواسکتے ہیں۔
No comments yet.