بلاگر میں پوسٹ کیسے لکھیں

بلاگر میں پوسٹ لکھنے کے لئے بلاگر ڈاٹ کام پر جائیں آپ کا ڈیش بورڈ کھل کر سامنے آ جائے گا۔ یا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
❶ ایک پلس کا آئکن نظر آئے گا اس پر کلک کریں ایک پیج کھل کر آئیگا۔
➋ اوپر جہاں Title لکھا ہوا ہے وہاں آپ پوسٹ کا عنوان ڈالیں۔
➌ اور نیچے اپنا پوسٹ لکھیں۔ پوسٹ لکھنے سے قبل ذرا بلاگر کے ان ضروری ٹولس کو سمجھ لیں اس سے آپ کو پوسٹ لکھنے میں بڑی آسانی ہوگی۔

بلاگر ایڈیٹر پر موجود ٹولس کو سمجھیں

❶ یہ بلاگر کا کمپوز ( سمپل ایڈیٹر ) موڈ میں ہے۔ اسے اسی طرح رہنے دیں۔ اسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ کو ایچ ٹی ایم ایل میں کوڈنگ کرنا ہے یا ایچ ٹی ایم ایل کا کوئی کوڈ پیسٹ کرنا ہے تو یہاں کلک کریں اور HTML View پر کلک کریں اور ایچ ٹی ایم ایل میں کوڈنگ کریں یا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ پیسٹ کریں اور پھر یہاں کلک کرکے Compose View کو سلیکٹ کرلیں۔ آپ پھر اسی سمپل ایڈیٹر ہیں آجائیں گے۔

➋ انڈو (Undo) معنی: منسوخ کرنا، ختم کرنا۔
➌ ریڈو (Redo) معنی: واپس لانا، دوبارہ کرنا۔
ان دونوں کا مطلب سمجھ لیں: انڈو کا مطلب ہے کہ اگر آپ سے کوئی غلطی ہوگئی ہے تو اس پر کلک کر کے اسے درست کرسکتے ہیں۔ اس پر کلک کریں آپ اپنی پہلی منزل (پیچھے) پہونچ جائیں گے۔
اور ریڈو کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ انڈو کو دبا کے پیچھے چلے گئے ہیں اور دوبارہ پہلی پوزیشن پر آنا چاہتے ہیں تو اسے دبا کر آپ آ سکتے ہیں۔ مثلاً: آپ نے ایک جملہ لکھا انڈو دبا کر اسے ہٹا دیا اور چاہتے ہیں کہ دوبارہ وہ جملہ آجائے تو آپ ریڈو دبائیں۔
امید ہے کہ میں نے آپ کو سمجھا لیا ہے۔ اگر اب بھی سمجھ میں نہیں آیا تو استعمال کرتے وقت سمجھ میں آجائیگا۔

➍ اس آئکن کے ذریعے آپ فونٹ بدل سکتے ہیں۔
➎ اس کے ذریعے الفاظ بڑا چھوٹا کرسکتے ہیں۔
➐ اس کے ذریعے سے ہیڈنگ (سرخی) لگایا جاتا ہے۔
➑ اس کے ذریعے سے بولڈ (موٹا) کیا جاتا ہے۔
➒ اس کے ذریعے سے تحریر کو ترچھا کیا جاتا ہے۔
➓ یہ انڈر لائن (تحریر کو لائن کے اندر) کرنے کے کام میں آتا ہے۔
⓫ یہ تحریر کو کاٹنے کے کام میں آتا ہے یہ بتلاتا ہے کہ یہ غلط ہے۔
⓬ اس کے ذریعے سے الفاظ کا کلر بدل سکتے ہیں۔
⓭ اس کے ذریعے سے پیچھے کا کلر بدلا جاتا ہے۔
⓮ یہ لنک شامل کرنے کے کام میں آتا ہے۔ جس بھی تحریر میں لنک شامل کرنا ہو اسے سلیکٹ کریں اور اس آئکن پر کلک کریں، لنک ڈالنے کا ایک آپشن نظر آئے گا جو لنک شامل کرنا ہے اسے درج کریں۔
⓯ اس کے ذریعے سے تصویر پوسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔
⓰ اس کے ذریعے سے ویڈیو پوسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔

⓱ اس کے ذریعے سے ایموجی شامل کیا جاتا ہے۔
⓲ اس کے ذریعے سے سے تحریر کو دائیں سے برابر یا بائیں سے برابر یا یا بیج بیچ یا دائیں اور دونوں طرف سے برابر کرنے کے کام میں آتا ہے۔
⓳ اس کے ذریعے سے تحریر کو بائیں جانب سے جس مقام سے شروع کرنا چاہتے ہیں اس اس مقام سے شروع کرنے کے کام میں آتا ہے۔
⓴ اور اس کے ذریعے سے تحریر کو دائیں جانب سے جس مقام سے شروع کرنا چاہتے ہیں اس مقام سے شروع کرنے کے کام میں آتا ہے۔
21. اس کے ذریعے سے لسٹ بنایا جاتا ہے۔
22. اور اس کے ذریعے سے بھی لسٹ بنایا جاتا مگر اس کے ذریعے سے نمبر کے ساتھ لسٹ بنتا ہے۔
23. اس کے ذریعے سے تحریر کو دوبل کوٹ میں لایا جاتا ہے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔
24. اس کے ذریعے سے دو جملوں کے درمیان چوڑی لائن دیا جاتا ہے۔ مثلاً: 👇


25. اس کے ذریعے سے تحریر کو بائیں سے دائیں جانب کرنے کے لئے ہے۔ انگلش وغیرہ لکھنے کے کام میں آتا ہے۔ 
26. اس کے ذریعے سے دائیں سے بائیں جانب تحریر کو کیا جاتا ہے یہ اردو تحریر میں کام آتا ہے۔

ان ٹولز کا استعمال کیسے کریں

کسی بھی آئیکن کا استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس تحریر میں جس آئیکن کا استعمال کرنا ہے اسے سلیکٹ کریں اور اس آئیکن پر کلک کریں۔
اور جب پوسٹ مکمل ہوجائے تو اوپر دائیں طرف اے رو کے آئکن پر کلک کرکے پبلش کردیں۔


نوٹ ❶: آگر آپ کو صرف چند ٹولز نظر آرہا ہے تو ٹولز کے مقام کو ذرا ادھر ادھر سوائپ کریں آپ کو مزید ٹولز بھی نظر آجائیگا
نوٹ ➋: آپ اگر اردو پوسٹ لکھتے ہیں تو دائیں اور بائیں کا خیال ضرور رکھیں تاکہ اردو اپنے انداز میں نظر آئے۔
نوٹ ➌: پوسٹ شائع کرنے سے پہلے کچھ ضروری سیٹنگ بھی ہے جسے آپ دھیرے دھیرے سیکھ جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہم نے ورڈپریس پر ایک پوسٹ لکھا ہے اسے پڑھ لیں۔ اس سے آپ کو بہت مدد ملےگی کہ کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Reply