اس ٹٹوریل میں میں بات کرنے والے ہیں کہ آپ ورڈپریس ویب میں اسلامی تاریخ ( کلینڈر ) کیسے لگا سکتے ہیں اور اپنے وزیٹر کو شو کروا سکتے ہیں اور ہم یہ سب کام ایک پلگ ان کی مدد سے کریں گے جو میرے نظر میں اب تک کا سب سے اچھا پلگ ان ہے تو چلئے شروع کرتے ہیں
❶ آپ سب سے پہلے یہاں کلک کرکے اس پلگ ان کو ڈاؤن لوڈ کرلیں، اور ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر پلگ ان میں جائیں اور اوپر Upload Plugin کا ایک بٹن ہوگا وہاں کلک کرکے اس پلگ ان کو اپلوڈ اور ایکٹیو کرلیں، یا وہاں سرچ بار میں
XllenTech English Islamic Calendar
یہ لکھ کر سرچ کریں اور انسٹال وایکٹیو کرلیں۔
❷ سیٹنگ کے تحت XllenTech Calendar میں کلک کریں آپ کو چند بٹن نظر آئے گا وہاں پر ایک Troubleshooting کے نام سے ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں نیچے اسلامک تاریخ اور ماہ عیسوی تاریخ کے ساتھ سیٹ کرنے اور پہلے سے موجود تاریخ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیگا
❶ ڈیٹابیس میں موجود تمام تاریخ کو ڈیلیٹ پر کلک کرکے ڈیلیٹ کریں
❷ اب آپ نئی تاریخ سیٹ کریں Islamic Year والے باکس میں اسلامی سال ڈالیں مثلاً: 1442
❸ اسلامک منتھ (Islamic month) والے باکس میں اسلامی ماہ ڈالیں مثلاً: 12
❹ اسلامک ڈے (Islamic day) والے خانے میں اسلامک تاریخ ڈالیں مثلاً: 15
➎ یر (Year) والے خانے میں انگریزی (عیسوی) سال ڈالیں مثلاً: 2921
➏ منتھ (Month) والے خانے میں انگریزی (عیسوی) ماہ ڈلیں مثلاً: 11 اور Add والے بٹن پر کلک کرکے ایڈ کرلیں اور ذرا اوپر Save settings والے بٹن پر کلک کرکے سیو کرلیں۔
تاریخ کو ویب سائٹ کے ہیڈر میں لگانے کے لئے ❶ مینو میں کلک کرکے Appearance (ظاہری شکل) میں کلک کریں ❷ ویجٹس میں کلک کریں آپ کو ویجٹ کی فہرست ملیگا یہاں XllenTech today اور XllenTech Calendar کے نام سے یہ دو ویجٹ بھی ملے گا اگر آپ کے تھیم میں ہیڈر ویجٹ ایریا پہلے سے موجود ہے تو XllenTech today ویجٹ کو ہیڈر ویجٹ ایریا میں سیٹ کردیں اور XllenTech Calendar ویجٹ کو اپنے حساب سے فوٹر وغیرہ جہاں سمجھ آئے سیٹ کرلیں اور اگر ہیڈر ویجٹ ایریا آپ کے تھیم میں موجود نہیں ہے تو یہاں کلک کریں پڑھیں کہ ہیڈر ویجٹ ایریا کیسے بناسکتے ہیں۔
No comments yet.