جھار کھنڈ پٹرول سبسڈی اسکیم کے لئے اپلائی کیسے کریں


جھارکھنڈ پیٹرول سبسڈی اسکیم | جھارکھنڈ پٹرول سبسڈی یوجنا| پٹرول سبسڈی اسکیم آن لائن رجسٹریشن | ایک لیٹر پٹرول میں 25 روپئے سبسڈی ملیں گے

 

آج کے اس ٹٹوریل میں ہم جھارکھنڈ پٹرول سبسڈی پر گفتگو کرنے جارہے ہیں کہ پٹرول سبسڈی اسکیم کیا ہے ؟ اسکے فائدے کیا ہیں؟ اس سے کن کن لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا ؟ کتنا سبسڈی ملیگا ؟ ایک ماہ میں کتنے روپئے تک بطور سبسڈی میں ملیگا ان سب سوالوں کے جواب اور ساتھ ہی ساتھ سبسڈی کے لئے رجسٹریشن کرنے کا طریقہ بھی سیکھیں گے وہ بھی اپنے موبائل سے آپ مکمل پوسٹ پڑھیں اور ہمارے ساتھ قدم بقدم چلیں آپ بھی پٹرول سبسڈی کے لئے درخواست بھیج پائیں گے ۔ ان شاء اللہ

 

جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم گزشتہ چار پانچ سالوں سے جس قدر پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس سے عام لوگ کتنے پریشان ہیں ۔ زندگی دشوار ہوچکی ہے مہنگائی سے عوام بدحال ہیں اس کے مدنظر جھارکھنڈ سرکار نے عوام کو کچھ راحت پہنچانے کی غرض سے 26 جنوری 2022 سے اس پٹرول سبسڈی اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت ہر جھارکھنڈ شہری جس کے پاس مندرجہ ذیل دستاویزات ہیں انہیں اس اسکیم کے ذریعے حکومت کی طرف سے پٹرول پر 25 روپئے فی لیٹر سبسڈی ملے گی یہ سبسڈی ایک ماہ میں 10 لیٹر پٹرول پر دی جائے گی ۔ جس کا مطلب ہے کہ ہر ماہ پٹرول پر 250 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی سبسڈی کی رقم براہ راست ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے مستفید ہونے والے کے اکاؤنٹ میں تقسیم کی جائے گی ۔

 

 

جھارکھنڈ پٹرول سبسڈی یوجنا

 

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پیٹرول سبسڈی اسکیم شروع کی ہے ۔ اس اسکیم کا آغاز وزیر اعلیٰ نے دمکا کے پولیس گراؤنڈ سے کیا ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ ان غریب شہریوں کو ملے گا جن کے پاس دو پہیہ گاڑیاں ہیں ۔ اس اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے پانچ مستفیدین کو ٹوکن سبسڈی کا چیک بھی دیا ہے۔ جھارکھنڈ پیٹرول سبسڈی اسکیم کے آغاز کا اعلان ریاستی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔ یہ اسکیم حکومت نے 26 جنوری 2022 کو شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 104000 شہریوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ جن میں سے 72894 شہریوں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ڈی بی ٹی کے ذریعے تقریباً 40 ہزار مستفیدین کے کھاتے میں فائدے کی رقم منتقل کی گئی ہے ۔ جلد ہی فائدہ کی رقم بھی باقی ماندہ استفادہ کنندگان کے کھاتے میں منتقل کر دی جائے گی۔ دمکا میں اس اسکیم کے تحت تقریباً 8894 مستفیدین نے درخواست دی۔ جن میں سے 1036750 روپے حکومت نے ادا کئے ہیں جبکہ 4147 درخواستوں کی منظوری دی ہے۔

 

جھارکھنڈ پیٹرول سبسڈی اسکیم آن لائن اپلائی

 

اگر آپ کے پاس مندرجہ بالا دستاویزات ہیں اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آفیشل ویب سائٹ یا سی ایم سپورٹ ایپ کے ذریعے اندراج کرنا ہوگا ۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ اس ایپ کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر نے تیار کیا ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ تقریباً 20 لاکھ خاندانوں کو ملے گا۔ جس کے لئے حکومت ہر ماہ 50 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ سال 2022 میں اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 30 لاکھ خاندانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ 

 

ریاست کے راشن کارڈ ہولڈر اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ آپ کے راشن کارڈ کے ساتھ موبائل نمبر لنک ہونا ضروری ہے۔

 

اسٹیپ 1

 

  1. ایپ یا ویب سائٹ پر جائیں ۔ ایپ ڈاؤن لوڈ لنک / ویب سائٹ لنک
  2. راشن کارڈ نمبر درج کریں ۔
  3. اپنا کارڈ ٹائپ سلیکٹ کریں ۔
  4. راشن کارڈ کے مکھیا یعنی جس کے نام سے راشن کارڈ بنا ہے اس کا آدھار نمبر کے آخری 8 نمبر درج کریں ۔
  5. اوپر دیا ہوا کیپچا درج کریں ۔
  6. اور Login پر کلک کریں ۔

 

اسٹیپ 2

 

  1. Select Femily Member کے بغل میں جو چھوٹا سا باکس ہے اس پر کلک کرکے اس نام کا انتخاب کریں جس کے نام سے آپ اپلیکیشن ڈالنا چاہتے ہیں ۔
  2. نیچے آدھار نمبر درج کریں اور Verify پر کلک کریں ۔
  3. ایک دوسرا پیج کھل کر آئیگا ۔
  4. Enter New Vehicle details and apply for Petrol Subsidy for current month پر کلک کریں ۔
  5. Vehicle No والے باکس اپنا گاڑی نمبر درج کریں ۔
  6. نیچے والے باکس میں گاڑی مالک کا نام درج کریں ۔ بالکل اسی طرح درج کریں جس طرح آنر بک میں نام ہے ۔
  7. اس کے بعد والے باکس میں والد کا نام یا شوہر کا نام درج کریں ۔ جس طرح آنر بک میں ہے ۔
  8. اس کے بعد DL No ڈرائیونگ لائسنس نمبر درج کریں اگر ہے تو اور اگر نہیں ہے اسے خالی چھوڑ دیں ۔
  9. OTP والے خانے میں او ٹی پی درج کریں او ٹی پی حاصل کرنے کے لئے Get OTP والے بٹن پر کلک کریں ۔ اس موبائل نمبر پر جس سے راشن کارڈ لنک ہے او ٹی پی آئے گا اسے درج کریں
  10. اس کے بعد ایک چھوٹا سا باکس ہوگا اس پر کلک کریں ۔
  11. Apply for Petrol Subsidy پر کلک کر دیں

 

درخواست کے بعد متعلقہ گاڑی کی تصدیق ٹرانسپورٹ آفیسر سے کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد ، اسے منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر کے لاگ ان پر بھیجا جائے گا ۔ جہاں سے منظوری کے بعد 250 روپے کی رقم استفادہ کنندہ کے کھاتے میں منتقل کردی جائے گی ۔ 

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.