لاۓ نفی جنس


لاۓ نفی جنس٬ اکثر اپنے اسم کو نصب اور خبر کو رفع دیتا ہے٬ جیسے لَا کتابَ رجلٍ جیدٌ٬لاۓ نفی جنس کے اپنے اسم میں عمل کے اعتبار سے چار صورتیں ہیں٬1 معرب منصوب جبکہ لاۓ نفی جنس کا اسم نکرہ مضاف یا مشابہ مضاف ہو٬ جیسے لا غلامَ رجلٍ ظریفٌ فی الدارِ٬ لَاطَالِعًا جَبَلًا غافلٌ٬2 مبنی بر فتحہ جبکہ لاۓ نفی جنس کا اسم نکرہ مضاف یا مشابہ مضاف نہ ہو٬ جیسے لا رجلَ فی الدارِ٬3 الغاۓ عمل ۔ جبکہ لاۓ نفی جنس کا اسم معارفہ ہو اور دوسرے معارفہ کے ساتھ لا کو مکرر لایاگیا ہو٬ جیسے لا زیدٌ عندِی ولا عمرٌ٬4 پانچ صورتوں کا جواز۔ جبکہ لاۓ نفی جنس کا اسم نکرہ ہو اور دوسرے نكره کے ساتھ لا کو مکرر لایا گیا ہو٬۱ دونوں اسموں کا فتحہ دونوں جگہ لاۓ نفی جنس کا اسم مانتے ہوۓ٬ جیسے لاحولَ ولا قوۃَ الا باللہ٬۲ دونوں اسموں کا رفع دونوں جگہ لا زائدہ مانتے ہوۓ٬ جیسے لا حولٌ ولا قوۃٌ الا باللہ٬۳ پہلے کا فتحہ لاۓ نفی جنس کا اسم مانتے ہوۓ اور دوسرے کا رفع پہلے کے محل پر عطف کرتے ہوۓ٬ جیسے لا حولَ ولا قوۃٌ الا باللہ٬۴ پہلے کا فتحہ لاۓ نفی جنس کا اسم مانتے ہوۓ اور دوسرے کا نصب پہلے کے محل پر عطف کرتے ہوۓ٬ جیسے لا حولَ ولا قوۃً الا باللہ٬۵ پہلے کا رفع لا مشابہ بلیس کا اسم مانتے ہوۓ اور دوسرے کا فتحہ لاۓ نفی جنس کا اسم مانتے ہوۓ٬ جیسے لا حولٌ ولا قوۃَ الا باللہ

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.