کیا آپ کا واٹس ایپ WhatsApp محفوظ ہے؟


واٹس ایپ سے بھلا کون نا واقف ہے یہ محتاج تعارف نہیں ہے آج ہم واٹس کی خصوصیت بتلانے نہیں بلکہ واٹس ایپ کو مزید محفوظ کیسے بناسکتے ہیں یہ بتلانے آیا ہوں۔

اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ جس ترقی یافتہ دور میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اس دور میں کوئی چیز 100 فیصد محفوظ نہیں ہے خاص کر وہ چیزیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔

اب رہی بات کہ جب کوئی چیز محفوظ نہیں ہے تو پھر ہم واٹس ایپ کو محفوظ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دروازے کو کیا ہم یونہی کھلا چھوڑ دیتے ہیں یا اسے لگاتے بھی ہیں۔ تو یاد رکھیں کہ ہم دروازے کو لگاتے جب کہ چور دروازہ توڑ کر اندر آسکتا ہے۔ تو پھر اسے لگاتے کیوں ہے؟ تاکہ ہر شخص آسانی سے گھر گھس کر چوری نہ کرلے اور چیزوں کی کچھ تو حفاظت رہے۔ کیا کوئی چیز کو ہم پورا پورا حاصل نہیں کرسکتے ہیں تو کیا ہم آدھا بھی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں یہ تو بے وقوفی ہے۔

لہذا: ضروری ہوا کہ ہم اپنے اکاؤنٹ اور چیزوں کو حتی الامکان محفوظ رکھنے کی کوشش کریں پورا نہیں تو آدھا ہی سہی۔

یہ ساری باتیں اور تمہید اس لئے ہے تاکہ اس کی اہمیت کو سمجھیں بالکل بے پرواہ نہ رہیں اور ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کو فعال (ایکٹیو) کرکے رکھیں۔ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کیا ہے اسے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واٹس ایپ کو محفوظ کیسے کریں؟

اگر آپ اپنے واٹس ایپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن ایکٹیو کرنا پڑیگا۔ اسے ایکٹیو کرنے کے لئے
➊ آپ اپنے واٹس ایپ میں جائیں اور اوپر بائیں جانب تھری ڈاٹ پر کلک کریں۔
➋ سیٹنگ (Settings) پر کلک کریں۔
➌ اکاؤنٹ (Account) پر کلک کریں۔
➍ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن (Tow Step verification) پر کلک کریں۔
➎ اینیبل (ENABLE) پر کلک کریں۔
➏ چھ ڈِجٹ (ہندسہ) کا پن رکھیں جو آپ کو یاد رہے اور اسے کہیں لکھ کر بھی رکھیں کیونکہ نمبر رجسٹر کرتے وقت یہ پوچھا جائے گا۔
➐ پھر اسی پن کو درج کرکے کنفرم کریں۔
➑ اپنا ای میل آئی ڈی درج کرکے نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔ (پن بھول جانے کی صورت میں اس ای میل آئی ڈی کے ذریعے سے نیا پن بناسکتے ہیں)
➒ کنفرم کرنے کے لئے دوبارہ اسی ای میل آئی ڈی کو درج کریں اور (Save) پر کلک کردیں۔
➓ ڈن (DONE) پر کلک کردیں۔
خوشخبری! آپ نے اپنے واٹس ایپ میں ٹواسٹیپ وری فیکیشن کو فعال (ایکٹیو) کرلیا ہے۔

بذریعہ اسکرین شاٹ سمجھایا گیا ہے

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.