سرور کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے


✍️ ابو صارم آپ روانہ مختلف ویب سائیٹس وزٹ کرتے ہوں گے آپ نے محسوس کیا ہوگا کچھ ویب سائیٹس بہت تیزی سے کھلتی ہیں اور کچھ ویب سائیٹس کے کھلنے کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے اور کچھ ویب سائیٹ تو کھلتی ہی نہیں ہیں اورآپ سمجھ جاتے ہیں کہ اس ویب سائیٹ کا سرور ڈاؤن ہے یا اس ویب سائیٹ کے سرور میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے۔آخر یہ سرور کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔ جب آپ یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں یا فیس بک پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں یا کوئی امیج اپ لوڈ کرتے ہیں یا اپنی سائیٹ پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں تو یہ کہیں نہ کہیں ذخیرہ ہو رہا ہوتا ہے۔ جیسے آپ اپنے کمپیوٹر میں مختلف قسم کی چیزیں جیسے آڈیو، فائلز، ویڈیو محفوظ کرتے ہیں تو سب آپ کی ہارڈ ڈسک میں جمع ہو رہا ہوتا ہے اور اگر آپ اپنی ہارڈ ڈسک میں بہت سی چیزیں سٹور کریں اور ہارڈ ڈسک کو بھر دیں تو آپ محسوس کریں گے آپ کا کمپیوٹر سست ہو گیا ہے، اسی طرح سرور بھی ایک ایسی ہی فزیکل ڈیوائس ہے جو مختلف کیپسٹی کی ہوتی ہے، اس میں بھی کمپیوٹر کی طرح ریم، سٹوریج، پروسسر، جو کچھ آپ اپنے کمپیوٹر میں دیکھتے ہیں یا لیپ ٹاپ میں دیکھتے ہیں وہی کچھ سرور میں بھی ہوتا ہے ،اور آپ چاہیں تو اپنے کمپییوٹر اور لیپ ٹاپ کو بھی ایک سرور کہہ سکتے ہیں، سرور مختلف چیزیوں کے مجموعہ سے بنتا ہے جیسے ایک تو وہ ہارڈ وئیر ہوتا ہے جس میں ریم سٹوریج اور پروسسر وغیرہ ہوتا ہے، دوسرا اس میں آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے جیسے ونڈوز، لائینکس، وغیرہ ۔ اس کے علاوہ تیسری چیز اس میں ہوتی ہے ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیریا ( ہائیپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) یہ ایک سافٹ وئیر ہوتا ہے جو سرور میں انسٹال کیا جاتا ہے ، ہارڈ وئیر آپریٹنگ سسٹم ،اور ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیر ان تین چیزوں کو ملا کر جو چیز بنے گی اس کو ہم سرور کہتے ہیں۔ جہاں سرور رکھا گیا ہوتا ہے اسے ڈیٹا سنٹر کہا جاتا ہے، اگر اس ڈیٹا سنٹر میں اس سرور میں کوئی مسئلہ آ جائے یا کوئی ٹیکنیکل فالٹ آ جائے تو سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے اور اگر اس سرور کی ریم کم ہے اور بہت زیادہ لوگ اس انفارمیشن کو دیکھنا چاہ رہے جو اس سرور میں محفوظ ہے تو سرور سست ہو جاتاہے۔ ہر ایک ویب سائٹس اپنے کسی سرور پر محفوظ ہوتا ہے۔ جب ہم کوئی ویب سائٹ ڈیزائن کرتے ہیں تو لوگوں کو اس ویب سائٹ تک رسائی دینے کے لیے ہمیں ویب سائٹ کی بنی سبھی فائلوں کو کسی سرور پر اپ لوڈ کرنا پڑتا تب ہی جا کر وہ پوری دنیا کے لیے آن لائن ہو جاتی ہے۔ اپنی ویب سائٹ کی فائلوں کو کسی سرور پر ڈالنے کے لیے ہمیں سرور کی سروس پہچانے والی کمپنی کی ضرورت ہوتی ہے جسے ہم سالانہ یا اس سے زائد مدّت کی فیس ادا کر کے اس کے سرور پر اپنی ویب سائٹ کی فائلوں کو اپلوڈ کرتے ہیں۔ جب ویب سائٹ کی ویب ایڈرس جیسے www.websitename.com کو کوئی سرچ کرتا ہے تو اس ویب سائٹ کی تمام فائلیں اس سرور سے فورا ہمارے کمپیوٹر میں لوڈ ہو کر ویب پیج میں نظر آ جاتی ہیں۔ اسی طرح کسی آن لائن ایپ، یا میسنجر ایپ وغیرہ کسی نہ کسی سرور سے مربوط ہوتا جہاں سارے لوگوں کی بھیجی تحریریں، فائلیں، آڈیوز، ویڈیوز، تصویریں وغیرہ محفوظ ہوتی ہیں۔ اور جب ہم جیسے ہیں ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کرتے ہیں تو وہ فائلیں اس سرور سے فورا ہمارے کمپیوٹر یا موبائل کی اسٹوریج میں آجاتا ہے۔ پیشکش: ضروری معلومات ٹیلی گرام چینل telegram.me/impoinfo گروہی گفتگو کے لیے ہمارا ٹیلی گرام گروپ telegram.me/grpimpoinfo

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.