برائیر ایپ کیا ہے اور یہ تمام میسیجنگ ایپ سے کیسے جدا ہے | Briar App


برائیر ایپ ان تمام میسجنگ ایپ سے جدا ہے جن کا چلن ابھی زیادہ ہے، جیسے وٹس ایپ، ٹیلی گرام، سگنل، تھریما یا اسی قبیل کی دوسری ایپ۔ یہ سبھی ایپ سینٹرالائیز نیٹورکنگ کے تحت کام کرتی ہیں۔

اردو کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے موبائل میں اردو انسٹال کریں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو پھیلائیں۔ اپنے موبائل میں اردو اور اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔


یعنی اس ایپ کمپنی کا اپنا خود کا سرور ہوتا ہے۔ ہم جو پیغام بھیجتے ہیں وہ انکریپٹیڈ یا سادہ تحریری شکل میں پہلے اس کمپنی کے سرور میں جاتا ہے پھر وہ سرور اس کو دوسرے صارف تک پہنچاتا ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر میرا پیغام انکریپٹیڈ ہے تو اسے کوئی نہیں پڑھ سکتا۔ جی وہ لوگ تو نہیں پڑھ سکتے جن کے پاس ڈیکریپٹ کرنے کی Key موجود نہ ہو، لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر میسجنگ ایپ کمپنی کے پاس وہ Key موجود ہوتی ہے، وہ جب چاہیے کسی بھی صارف کا ڈیٹا Plain Text عام تحریر میں بدل کر سب کچھ معلوم کر سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بعض ملکوں میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگی کہ اس کمپنی نے ٹیلی گرام کی خفیہ رمزکاری کی Key حکومتی یا خفیہ ادارہ کو دینے کے لیے راضی نہ ہوئی، تو پیغام کو کبھی نہ کبھی انکریپٹیڈ سے عام تحریر میں بدل جانے کا امکان تو باقی رہتا ہے۔

جب کہ برائیر Briar ایپ ڈی سینٹرالائز نیٹورکنگ سسٹم کے تحت کام کرتی ہے۔ یعنی آپ کا موبائل ہی اس ایپ کا سرور ہے۔ اس کا پیغام براہ راست صارف سے صارف تک انکریپٹیڈ پیغام جاتا ہے۔ چونکہ اس کا کوئی مرکزی سرور نہیں ہوتا اس لیے آپ کا انکریپٹیڈ ڈیٹا کسی تیسرے فریق کے پاس نہیں ہوتا۔
یہ بلیوٹوتھ، وائی فائی سگنل اور ٹور نیٹورکنگ سسٹم میں کام کرتا ہے۔

میش Mesh نیٹورکنگ کے بارے میں آپ میں سے کئی حضرات نے سنا ہوگا۔ یہ ایک موبائل کے بلیوٹوتھ اور وائی فائی نیٹورک کے ذریعہ دوسرے موبائل سے، دوسرے سے تیسرے، تیسرے سے چوتھے اسی طرح ایک محلہ، ایک علاقہ، ایک شہر تک بغیر انٹرنیٹ کے پیغام بھیج سکتا ہے، بشرط یہ کہ سبھی افراد کے موبائل میں یہ ایپ موجود ہو اور وہ اپنے نیٹورک کے ذریعہ دوسرے تک پیغام پہنچانے میں ایک دوسرے کے معاون ہوں۔

اس کی اہمیت تب زیادہ ہو جاتی ہے جب نیٹورک بلاک کر دی جاتی ہے یا ناگہانی آفات کے بعد نیٹ سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

کیا یہ ممکن نہیں جس طرح ساری دنیا کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ اسی طرح سارے عالم میں نیٹورک کو ڈاؤن کر دیا جائے۔ تاکہ اسرائیل فلسطین میں کیا کر رہا ہے، اس کی خبر دنیا کو نہ ملے۔ اس کا تجربہ پچھلے سال کشمیر میں ہوئے واقعات سے ہمیں ہے۔

الیکٹرانک میڈیا تو ان کے قبضے میں ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ حقائق سامنے آ جاتی ہیں۔

لہذا جس طرح ہم اپنے موبائل میں وٹس ایپ کو رکھنا ❞ فرض عین❝ سمجھتے ہیں اسی طرح قبل اس کے کہ یہ حالات آجائیں کہ ٹوٹل نیٹورک ڈاؤن ہو ہم سبھی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال رکھیں خواہ ہم اس کا استعمال کریں یا نہ کریں۔ برئیر ایپ تو ضرور رکھ لیں۔ برائیر BRIAR ایپ ڈاؤن لوڈ لنک

اس کو استعمال کس طرح کرنا ہے اس سے متعلق ویڈیو اپنے ٹیلی گرام چینل ❞ضروری معلومات❝ میں نشر کروں گا۔ ان شاء اللہ

انکرپشن اور ڈیکرپشن کیا ہے۔ اسے جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اور ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سینٹرالائز اور ڈی سینٹرالائز نیٹورکنگ سسٹم کیا ہے اسے جاننے کے لیے اس لنک میں جائیں:
https://telegram.me/impoinfo/614

telegram.me/impoinfo

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.