وہ حروف جو فعل میں عمل کرتے ہیں


وہ حروف جو فعل میں عمل کرتے ہیں اسکی دو قسمیں ہیں٬
1 حروف ناصبہ ۔ اَنْ، لَنْ، كَيْ، اِذَنْ، یہ حروف فعل مضارع نصب دیتا ہے اور اگر اسکے اخیر میں نون اعرابی ہو تو اسے گرا دیتا ہے٬ اور اَنْ چھ چیزوں کے بعد مقدر ہوتا ہے اور فعل مضارع کو نصب دیتا ہے٬ ۱ حتی حرف جر کے بعد٬ جیسے
۲ لام جھد کے بعد٬ لام جہد وہ لام ہے جو کانَ منفیہ کی خبر پر ہو تا ہے٬ جیسے مَا کَانَ ﷲُ لِیُعَذِّبُھم٬ ۳ اس اَوْ کے بعد جو اِلا یا اِلَّا کے معنی میں ہو٬ جیسے لَأَلْزِمَنَّک اَوْ تَعْطِیْنِیْ حَقِّیْ٬ ۴ واؤ صرف کے بعد٬ جیسے لا تأکلِ السمکَ ولا تشربَ اللبنَ٬
واو صرف ایسا واؤ عاطفہ ہے جو اپنے معطوف کو معطوف علیہ کے حکم میں داخل نہ ہونے دے اور اس سے پہلے نفی محض یا طلب محض ہو٬ نفی محض وہ نفی ہے جو ایسے حروف کے ذریعے کۓ گۓ ہوں جو صرف نفی کے لیۓ آتا ہے جیسے لا لن وغیرہ٬ لہٰذا إلَّا اور اسکے اخوات کے ذریعے کی گئ نفی نفی مچض نہ ہوگی٬ اور طلب محض ۔ وہ طلب ہے جو صراحۃ متکلم کے کلام سے سمجھ میں آتی ہے ۔ اور یہ صرف امر ونہی میں ہوتی ہے٬ ۵ لام کَیْ کے بعد٬ اسلمتَ کَیْ أدخلَ الجنۃَ٬ لام کَیْ وہ حرف جر ہے جسکا ماقبل مابعد کیلئے علت ہو٬ ۶ اور اس فا کے بعد أنْ مقدر ہوتا ہے جو چھ چیزون کے جواب میں واقع ہو٬ ۱ امر کے بعد جیسے زُرْنِیْ فأکرِمَکَ٬ ۲ نہی کے بعد جیسے لا تشتمنی فأھینک٬ ۳ نفی کے بعد جیسے ما تأتینا فتحدثنا٬ ٤ استفہام کے بعد جیسے أین بیُتکَ فأزورُکَ٬ ۵ تمنی کے بعد جیسے لیتَ لی مالاً فأنفِقْہ٬ ٦ عرض کے بعد جیسے ألَا تنزل بنا فتصیبُ خیراً٬
2 حروف جازم، لم، لما، لام أمر، لائے نهي، اور ان شرطیہ یہ حروف فعل مضارع کو ساکن کرتا ہے اور اگر اسکے اخیر میں حروف علت یا نون اعرابی ہو تو اسے گرا دیتا ہے، ان شرطیہ دو جملوں میں داخل ہوتا ہے انمیں سے پہلا جملہ شرط اور دوسرا جزاء کہلاتا ہے، جیسے ان تضرب اضرب، اور اگر شرط فعل ماضی اور جزاء فعل مضارع ہو تو ساکن و رفع دونوں جائز ہیں، جیسے ان ضربت اضرب
افعال عاملہ
افعال ناقصہ: یہ سترہ ہیں٬ کان، صار، ظل، بات، اصبح، اضحی، امسی، عاد، آضا، غدا، راح، مازال، مابرح، ماانفک، مابرح، مافتَیَ٬ ما دام٬ لیس٬ یہ افعال اپنے اسم کو رفع وخبر کو نصب دیتے ہیں٬ جیسے کان زیدٌ قائماً٬

افعال قلوب سات ہیں: عَلِمَ، رَأَی، وَجَدَ، حَسِبَ، ظَن،َّ خَالَ، زَعَمَ۔  یہ مبتدا اور خبر پر  داخل ہوتے ہیں اور دونوں کو مفعول بہ ہونے کی وجہ سے نصب دیتے ہیں جیسے: عَلِمْتُ زَیْدًا عالماً،
افعال مقاربہ سات افعال ہیں: عَسیٰ، کَادَ، کَرَبَ، أَوْشَکَ، طَفِقَ، جَعَلَ اور أَخَذَ یہ اپنے اسم کو رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں اور ان کی خبر ہمیشہ فعل مضارع ہوتی ہے۔ عَسیٰ زَیْدٌ أَنْ یَّخْرُجَ٬

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.