اس ٹٹوریل میں ہم بات کرنے والے ہیں کہ آپ اپنے ورڈپریس ویب سائٹ کا بیک اپ کیسے رکھیں۔ بیک اپ رکھنا یعنی نقل محفوظ رکھنا تاکہ بوقت ضرورت آپ اپنے مواد (دیٹا) کو ری اسٹور کرسکیں۔ اس کام کو کئی طرح سے انجام دیا جاتا ہے، ہم یہاں پر ایک پلگ ان کی مدد سے مفت میں یہ کام انجام دینا سیکھیں گے۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
ویب سائٹ میں اردو فونٹ اپلائی کرنے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
➊ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر پلگ ان میں جائیں اور اس پلگ ان کو انسٹال اور ایکٹیو کرلیں۔
➋ سیٹنگ کے تحت Updraftplus Backups میں کلک کریں اس کا ڈیش بورڈ کھل جائے گا۔
➌ چند بٹن نظر آئے گا اس میں سے Sattings والے بٹن پر کلک کریں۔
➍ فائل بیک اپ اور ڈیٹا بیس بیک اپ کا آپشن ملیگا اپنے حساب سے بیک اپ سیٹ کرلیں مثلاً: فائل بیک اپ میں Weekly اور "2" بیک اپ سلیکٹ کریں اور ڈیٹا بیس بیک اپ میں Everyday اور "5" بیک سلیکٹ کرلیں۔
➎ بیک اپ رکھنے کے لئے گوگل ڈرائیو کو سلیکٹ کریں اور نیچے سیو بٹن پر کلک کردیں۔
➏ گوگل ڈرائیو ویری فائی کرنے کے لئے کہیگا (Authentic with Google) کے نیچے ایک لنک ملیگا اس پر کلک کریں اور اپنا جی میل آئی ڈی سلیکٹ کریں۔
➐ نیچے الاؤ (Allow) کے بٹن پر کلک کریں۔
➑ ایک دوسرا پیج کھل کر آئیگا نیچےکمپلیٹ سیٹ اپ (Complete Setup) کا ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کردیں۔
سیٹنگ کا کام مکمل ہوگیا، آپ کے جی میل آئی ڈی میں اپڈرافٹ پلس کی طرف سےایک میسیج گیا ہوگا میسیج اوپن کر کے Yes پر کلک کردیں۔ آپ کا کام ہو جائے گا ٹائمنگ کے حساب سے اوٹو بیک اپ لیتا رہے گا اور آپ کا یہ بیک اپ گوگل ڈرائیو میں ایک UpdraftPlus کے نام سے ایک فولڈر میں بھی محفوظ رہیگا۔
اب جب بھی آپ کو اپنے ویب سائٹ کا بیک اپ لینے کی ضرورت پڑے اپنے ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ میں جائیں سیٹنگ کے تحت اپڈرافٹ پر کلک کریں بیک اپ اینڈ ری اسٹور (Backup / Restore) بٹن پر کلک کریں (اگر اس پر کلک نہ ہو تو) بیک اپ کا ایک بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کریں ایک پیج کھل کر آئیگا بیک اپ نو (Backup Now) پر کلک کریں بیک اپ شروع ہو جائے گا۔
اگر آپ اپنے بیک اپ ری اسٹور کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بیک اپ پر نظر دوڑائیں کہ اپ کو کسے ری اسٹور کرنا ہے مکمل ری اسٹور کرنا ہے یا مخصوص فائل ری اسٹور کرنا ہے مثلاً: ڈیٹا بیس یا تھیم ری اسٹور کرنا ہے بہرحال جسے بھی ری اسٹور کرنا چاہتے Restore بٹن پر کلک کریں جسے ری اسٹور کرنا چاہتے ہیں اسے سلیکٹ کریں اور Naxt بٹن پر کلک کریں اور Restore بٹن پر کلک کردیں ری اسٹور ہو جائے گا۔
No comments yet.