ایمزون پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں

ایمزون کیا ہے اور اس پر اکاؤنٹ کیوں بنائیں؟
ایمزون یہ امیریکہ کی ایک بہت مشہور آن لائن شاپنگ (خریداری) کمپنی ہے جو بہت سے ممالک میں اپنی سروس دیتی ہے۔ جس میں  تقریبا ہرطرح کی چیز آپ کو مل جائے گی۔ جسکا ویب سائٹ ایڈریس: Amazon.com اور یہ ہر ملک کے لئے الگ الگ ملکی ایکسٹینشن (ملکی توسیع) مثلاً: Amazon.in, Amazon.pk وغیرہ، لے رکھا ہے ایمزون سے خریداری کرنے کے لئے آپکو ایمزون پر ایک اکاؤنٹ بنانا پڑیگا۔ یہ کام آپ ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن دونوں میں انجام دے سکتے ہیں۔ تو چلئے اس پر اکاؤنٹ بنانے کرنے کا طریقہ جانتے اور سمجھتے ہیں۔ اگرآپ فلپ کارٹ پر اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں یہاں کلک کریں ۔

❶ ایمزون ڈاٹ کام یا موبائل اپلیکیشن پر جائیں۔
➋ New to Amazon پر کلک کریں۔

ایمزون میں اکاؤنٹ کیسے بنائیں


➌ پہلے خانے میں اپنا نام درج کریں۔
➍ دوسرے خانے میں اپنا موبائل نمبر درج کریں۔ یاد رکھیں بغل میں آپ کے ملک کا کوڈ ہوگا، اگر آپ کے ملک کا کوڈ نہیں ہوگا تو وہاں کلک کرکے اپنا ملک کا انتخاب کریں آپ کے ملک کا کوڈ آجائیگا۔
➎ تیسرے خانے میں ای میل آئی ڈی درج کریں، یہ ضروری نہیں ہے اگر آپ کے پاس ای میل آئی ڈی نہیں ہے تو اسے چھوڑ دیں، ای میل درج کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ آپ کو ساری جانکاری کے ذریعے سے ملیگی۔
➏ اس خانے میں اپنا پاسورڈ سیٹ کریں، یاد رکھیں پاسورڈ کم سے کم 6 انک کا ہو، اور مضبوط ہو، مضبوط پاسورڈ کے لئے ضروری ہے کہ پاسورڈ میں کم سے کم ایک بڑا لیٹر، ایک چھوٹا لیٹر، ایک نمبر اور ایک اسپیشل کریکٹر ضرور ہو۔ مثلاً: Her#7
➐ Verify Mobile Number پر کلک کریں۔

ایمزون پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں


➑ ویری فائی موبائل نمبر پر کلک کرنے کے بعد ایک دوسرا پیج کھل کر آئیگا، یہاں آپ کو ایک او ٹی پی (OTP) ڈالنے (Enter OTP) کا آپشن ملیگا, آپ کے موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی (OTP) آیا ہوگا آپ اسے درج کرکے نیچے کریئٹ یور ایمزون اکاؤنٹ پر کلک کریں۔
Create Your Amazon Account
پر کلک کریں آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔ اگر او ٹی پی نہیں آیا ہے تو Resend OTP پر کلک کرکے دوبارہ او ٹی پی حاصل کریں۔

ایمزون پر اپنا ایڈریس شامل کریں

ایمزون پر آپ اپنا درست ایڈریس شامل کریں تاکہ آڈر بآسانی آپ تک پہنچ سکے۔
➒ ایڈریس شامل کرنے کے لئے اور مینو (تھری لائن) پر کلک کریں۔
➓ Your Account پر کلک کریں۔
⓫ Your Addresses پر کلک کریں۔
⓬ Add Address پر کلک کریں۔ 

ایمزون اکاؤنٹ کیسے بنائیں


⓭ پہلے خانے میں اپنا نام لکھیں۔ ⓮ موبائل نمبر والے خانے میں موبائل نمبر درج کریں ۔ ⓯ پن کوڈ والے خانے میں پن کوڈ درج کریں۔ ایمزون پر آپ اپنا درست ایڈریس شامل کریں تاکہ آڈر بآسانی آپ تک پہنچ سکے۔➒ ایڈریس شامل کرنے کے لئے اور مینو (تھری لائن) پر کلک کریں۔➓ Your Account پر کلک کریں۔⓫ Your Addresses پر کلک کریں۔⓬ Add Address پر کلک کریں۔ ⓭ پہلے خانے میں اپنا نام لکھیں۔ ⓮ موبائل نمبر والے خانے میں موبائل نمبر درج کریں ۔ ⓯ پن کوڈ والے خانے میں پن کوڈ درج کریں۔⓰ نمبر میں گھر کا نام ، نمبر وغیرہ درج کریں۔⓱ نمبر میں اپنا پتہ لکھیں (گلی ،محلہ وغیرہ کا نام لکھیں )⓲ نمبر میں گھر کے آس پاس کوئی نشان مثلا: مسجد مدرسہ ٹاور وغیرہ ہو تو اسے درج کریں۔⓳ نمبر میں ٹاؤن، شہر، بازار، ایریا وغیرہ کا نام کھیں۔⓴ آپ کا صوبہ (ا) پن کوڈ سے خود بخود لے لے گا اگر آپ صوبہ خود بخود نہیں لیا یا غلط صوبہ لیا ہے تو وہاں کلک کرکے اپنے صوبہ کا انتخاب کرکے درست کرلیں۔ 21. صوبہ کے نیچے ایک ایڈریس ٹائپ انتخاب کرنے کا آپشن ہوگا  اس کا بھی انتخاب کرلیں کہ آپ نے جو ایڈریس شامل کیا ہے وہ گھر کا ایڈریس ہے آفس کا اگر آپ کا کوئی آفس ہے اور آپ نے آفس کا ایڈریس شامل کیا ہے تو آفس کا انتخاب کریں ورنہ تو گھر (Home) کا انتخاب کریں اور نیچے سیو (Save) پر کلک کرکے اپنا ایڈریس سیو کرلیں، آپ کا اڈریس سیو ہو جائے گا۔

ایمزون ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔ اور موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمزون پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں

Leave a Reply