ہمارے بارے میں
ای سبق ڈاٹ کام ( eSabaq.com ) ایک اسلامک ویب سائٹ ہے جو مسلک اہل سنت والجماعت علمائے دیوبند کی نگرانی میں چل رہی ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد اسلامی تعلیمات کو عام کرنا، صحیح اسلام لوگوں تک پہنچانا، علمی مواد جمع کرنا اور ایک آن لائن بیسک اسلامی کورس اردو، ہندی، انگلش اور دیگر زبانوں میں ویڈیوز، آڈیوز، اور ای-بک کی شکل میں شائع کرنا ہے۔
اس کے علاوہ ہم ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش میں ہیں جس کے ذریعہ اہل سنت والجماعت کی ویب سائٹس کو ویری فائی کیا جائے، تاکہ قادیانی، یہودی یا دیگر گمراہ فرقوں کی جعلی ویب سائٹس سے بچا جا سکے۔ یہ ویب سائٹس بظاہر اچھے اچھے ناموں سے ہمارے درمیان گھس بیٹھے ہیں ہمارے ایمان کو اچک لینے اور سینے سے نکال کر باہر پھینک دینے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور ہم جانے انجانے میں ان کے ویب سائٹس پر جارہے ہیں اپنے ایمان کو کمزور کر رہے ہیں۔ دعاء فرمائیے کہ اللہ رب العزت ہمیں اپنے حفظ امان میں رکھے اور اس کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔