آہ! ملت کا ایک روشن ستارہ روپوش ہوگیا

مفتی شفیق الرحمن قاسمی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم جامعہ زکریا جوگواڑنوساری گجرات یہ دنیافانی ہےہرایک کوایک نہ ایک دن یہاں سےجاناہے؛ آئےدن لوگوں کی آمدورفت کاسلسلہ بڑی تیزی سے جاری وساری ہے- ہرکس وناکس کےانتقال پرافسوس وملال ضرورہوتاہے؛لیکن بعض اصحاب علم جامع فضل وکمال کی اس دنیاسےرخصتی پر دل کُڑھتاہےآنکھیں اشکبارہوتی ہیں ـ اس سےبھی زیادہ افسوس اورغم اسوقت بڑھ جاتا ہے،بـےاختیارآنکھوں سےآنسوں کی لڑی جھڑنےلگتی ہےجب کہ ایسےاستاذکاانتقال ہوجائےجوفکرنانوتوی کےامین اورہندوستان کی عظیم تاریخی درسگاہ دارالعلوم دیوبندکےعظیم محدث اورصدرالمدرسین ہونےکےساتھ فقیہ النفس اورعظیم المرتبت محدث ہوں، جواسباق کی مقبولیت ،تصنیف وتالیف کی کثرت، کےساتھ ساتھ نہی عن المنکرکافریضہ انجام دینےمیں اپنی تمام ترخدمات کی وجہ سےامتیازی خصوصیت رکھتےہوں ،اوردوسری طرف شب روزاپنےبیانات وتصانیف سےامت کےعام وخاص کی پیاس بھی بجھارہےہوں ـ موجودہ دورمیں اتنی جامع الکمالات شخصیات جہاں وقت کی اشدترین ضرورت ہےوہیں ایسی شخصیات کاملنابھی دشوارترین ہےـ حضرت الاستاذ مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دار العلوم دیوبند* آج بتاریخ 25 رمضان المبارک،1441ھج مطابق19 مئی 2020ء بروز منگل بوقت چاشت *اس دارفانی سےداربقاکی طرف کوچ کرگئے ـ انا للہ و انا الیہ راجعون اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله وأغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس ـ اللهم اغفره ارحمه وسكنه في الجنة واجعل قبره روضة من رياض الجنة آمين ـ استاذمحترم بڑے ہی مشفق اور مہربان تھے،اوراپنےنرالااندازتدریس کی وجہ سےطلباء وعلماء میں حددرجہ مقبول تھے،اوراپنے کردار میں قدماء اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر تھےـ میں آپ کے صاحبزادگان و جمیع اہل خانہ اور رشتے داروں سمیت تمام وابستگان بالخصوص دارالعلوم دیوبندکےمؤقرمہتمم صاحب اور ان کے تلامذہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوں ـ آپ کی وفات واقعةً امت کےلیےعظیم خسارہ ہے؛آپکی رحلت سےامت میں ایک بہت بڑاخلاپیداہوگیا ہے؛جسکی بھرپائ موجودہ حالات میں ناممکن سی لگ رہی ہےـ ہم دعاءگوہیں کہ: اللہ تعالی حضرت الاستاذکی بال بال مغفرت فرمائے،آپکی تمام خدمات جلیلہ کو قبول ومقبول فرماکراپنی شایان بدلہ عطافرمائے،اورآپکی قبرکونورسےمنورفرماکرآپ کوجنت الفردوس کےاعلی مقام میں جگہ عطافرمائےاور امت کوآپ کانعم البدل عطافرمائے آمین ـ الحمدللہ اطلاع ملتےہی ایصال ثواب کی توفیق ہوئ اوررمضان المبارک کےمہینےمیں جوکچھ بھی احقرنےتلاوت کلام اللہ کیا تھا اسکےثواب کانذرانہ حضرت الاستاذکی خدمت میں پیش کردیادعاء ہےکہ اللہ تعالی قبول فرمائے ـ آمین ـ شفیق الرحمن قاسمی خادم التدریس والافتاء ؛دارالعلوم جامعہ زکریا جوگواڑ، نوساری، گجرات (الھند)ـ ۲۵/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھج بروزمنگل

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔