جو برتن کپڑے وغیرہ پورے سال استعمال نہ ہوں ان میں زکوۃ کاحکم

پیام شریعت ☪ ٢٢شعبان المعظم١٤٤١ھ

???? 17 اپریل2020 ???? بروز۔ *جمعہ* ???? *مسئلہ* ???? ✒ جو برتن کپڑے وغیرہ پورے سال استعمال نہ ہوں ان میں زکاۃکاحکم۔ ???? اگروہ برتن، کپڑے وغیرہ ضرورت کی چیزیں تجارت کی نیت سے نہ رکھی ہوں تو ان پر زکوۃ واجب نہیں ہو گی، اگرچہ پورے سال یا اس سے زیادہ ان کو استعمال نہ کیا ہو۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی بنوریہ ???? بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 16):"أموال الزكاة أنواع ثلاثة أحدها: الأثمان المطلقة وهي الذهب والفضة، والثاني: أموال التجارة وهي العروض المعدة للتجارة، والثالث: السوائم"۔۔ ???? حدیث النبیﷺ۔۔۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الصُّورِ قَدِ الْتَقَمَهُ وَأَصْغَى سَمْعَهُ وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ بِالنَّفْخِ» . فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ ونِعمَ الْوَكِيل . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ حضرت ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ میں کیسے خوش رہ سکتا ہوں جبکہ صور (پھونکنے) والے نے اس (صور) کو اپنے منہ کے ساتھ لگا رکھا ہے ، اپنے کان اور اپنی پیشانی کو جھکا رکھا ہے اور وہ انتظار کر رہا ہے کہ اسے پھونک مارنے کا کب حکم ملتا ہے ۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کہو : ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔ أوکماقال النبی ﷺ۔ (مشکوةشریف حدیث نمبر ٥٥٢٧ ) ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں Whatsapp.NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔