خوف الٰہی بقدرِ علم ہوتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ سے بے خوفی بقدرِ جہالت
*خلقت سے تکلیف دور کرکے خود اٹھا لینا حقیقی سخاوت ہے۔*
*اخلاص یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہیے۔دنیا کو آخرت کے لیے اورآخرت کو اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑ دے۔*
*دولت آرزو کے ساتھ، جوانی خضاب کے ساتھ اور صحت دواﺅں کے ساتھ حاصل نہیں ہوتی۔*
*گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے ، مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔*
*جس کا سرمایہ دنیا ہے، اس کے دین کا نقصان زبانیں بیان کرنے سے عاجز ہیں۔*
*صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی ہے با ادب پیش کر، کیوں کہ خوش دلی سے صدقہ دینا قبولیت کا نشان ہے۔*
*عبادت ایک پیشہ ہے ، دکان اس کی خلوت ہے ، راس المال اس کا تقویٰ ہے اورنفع اس کی جنت۔*
*اللہ تعالیٰ کی عبادت میں سستی عام لوگوں سے بد ہے لیکن عالموں اور طالب علموں سے بدتر ہے۔*
*تکبر کرنا امیروں کا بد ہے لیکن محتاجوں کا بدتر ہے۔*
*تواضع غریبوں سے خوب ہے ، لیکن امیروں سے خوب تر۔*
*اس دن پر رو، جو تیری عمر کا گزر گیا اوراس میں نیکی نہیں کی ۔*
*بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔*
*مصیبت میں صبر کرنا سخت ہے ، مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ہے۔*
*شرم مردوں سے خوب ہے مگر عورتوں سے خوب تر ہے۔*
*توبہ بوڑ ھے سے خوب ہے اورجوان سے خوب تر ہے۔*
*گناہ جوان کا بھی اگرچہ بد ہے ، لیکن بوڑھے کا بدتر ہے۔*
*عورتوں کو سونے کی سرخی اور زعفران کی زردی نے ہلاک کررکھا ہے۔*
*علم پیغمبروں کی میراث ہے ، اورمال کفار ، فرعون وقارون کی میراث ہے۔*
*زبان کو شکوہ سے روک خوشی کی زندگی عطا ہوگی۔*
*=======اشعار*======== *دُوسرا کون ہے؟*
*زندگی ہی نہیں تھی، قضا بھی نہ تھی..* *حسن تھا ہی نہیں، پھر اَدا بھی نہ تھی..*
*جب نہیں تھی محبت، وفا بھی نہ تھی..* *جب خلا بھی نہ تھا، جب فضا بھی نہ تھی..*
*جو یہاں پھر بھی تھا، اے خدا کون ہے؟* *ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*
*کس کے جلوے نمایاں ہیں افلاک میں؟* *کون چھپ کر عیاں بھی ہے اِدراک میں؟*
*کس نے گوہر چھپا کر رکھے خاک میں؟* *کون پنہاں ہے پھولوں کی پوشاک میں؟*
*جس نے بخشی ہے بادِصبا، کون ہے؟* *ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*
*کون ہے جلوہ فرما یہاں اور وہاں؟* *کون ہے سو نشانوں میں بھی بے نشاں؟*
*کس نے بخشا یقیں؟ کس نے بھیجا گماں؟* *کس کی تخلیق ہیں یہ زمیں آسماں؟*
*عرشِ اعظم پہ بیٹھا ہوا کون ہے؟* *ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*
*کس نے تخلیقِ آدم ؑ کا قصہ لکھا؟* *کس نے شیث ؑاور یوشعؑ کو روشن رکھا؟*
*کون یوسفؑ کو یعقوبؑ تک لے گیا؟* *کس نے عیسیٰ ؑ کو مریمؑ سے پیدا کیا؟*
*خالقِ خاتم الانبیاء ﷺ کون ہے؟* *ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*
*ماہِ رمضاں میں ہم تیری رحمت میں ہیں..* *زندگی ہی میں لگتا ہے جنت میں ہیں..*
*بے شبہ ہم گناہوں کی چاہت میں ہیں..* *پھر بھی حضرت محمدﷺ کی اُمت میں ہیں..*
*ہم کو بخشے گا جو، تجھ سوا کون ہے؟* *ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*
*دعا کا طالب* *کلیم احمد*
==================== ???????????????????????????????? *منجانب* ????????خوش آمدید اسلامی گروپ ????????
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔