خون بیچنے کا حکم

خون بیچنا جائز نہیں ہے، اگر مریض کو خون کی شدید ضرورت ہو ، خون کی منتقلی کے بغیر مریض کی جان کو خطرہ ہو، صحت کی امید نہ ہو یا بیماری بڑھنے یا صحت یابی میں بہت تاخیر کا اندیشہ ہو اور ماہر دین دار ڈاکٹر کی رائے خون منتقلی کی ہو تو بلاعوض مریض کو خون دینا چاہیے۔ تاہم اگر کسی جگہ کوئی بلامعاوضہ دینے پر تیار نہ ہو اور خون منتقلی کے بغیر مریض کی جان کو خطرہ ہو تو شدید ضرورت کے وقت خریدنے والے کے لیے گنجائش ہوگی، لیکن فروخت کرنے والے کے لیے اس صورت میں بھی خون کی قیمت حرام ہی رہے گی۔ فقط واللہ اعلم۔۔ ۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی دارالعلوم دیوبند ???? عن أبي حجيفة أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن ثمن الدم وثمن الكلب وكسب البغي ولعن آكل الربا وموكله والواشمة والمستوشمة والمصور . رواه البخاري". (دیکھئے: فتاوی رحیمیہ جدید۵: ۴۴۸، ۴۴۹، مطبوعہ: مکتبہ احسان دیوبنداور محمود الفتاوی۴: ۷۵۶-۷۶۱)???? حدیث النبیﷺ۔وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا يَوْمَ بَدْرٍ كُلَّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ فَكَانَ أَبُو لُبَابَةَ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَانَتْ إِذَا جَاءَتْ عُقْبَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَا: نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ قَالَ: «مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي وَمَا أَنَا بِأَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، غزوہ بدر کے دن ہم تین تین آدمی ایک اونٹ پر سوار تھے ، ابولبابہ اور علی بن ابی طالب ؓ ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھی تھے ، راوی بیان کرتے ہیں ، جب (پیدل چلنے کی) رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باری آتی تو وہ عرض کرتے ، آپ کی طرف سے ہم پیدل چلتے ہیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے :’’ تم دونوں مجھ سے زیادہ قوی ہو نہ میں اجر حاصل کرنے میں تم دونوں سے زیادہ بے نیاز ہوں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ فی شرح السنہ۔ أوکماقال النبی ﷺ۔ (مشکوةشریف حدیث نمبر ٣٩١٥ ) ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں CONTACT NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔