دارالعلوم قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی دیتا رہے گا

دارالعلوم قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی دیتا رہے گا: مفتی ابوالقاسم نعمانی

بی جے پی کے ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی کے دارالعلوم کو دقیانوسی سوچ والا ادارہ قرار دینے پر علماء کا سخت رد عمل دیوبند۔۶؍جنوری(رضوان سلمانی )عالمی شہرت یافتہ ادارے دارالعلوم دیوبند کے فتوؤں کے خلاف اب بی جے پی میدان میں اتر آئی ہے، بی جے پی کی ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے دارالعلوم دیوبند کو دقیانوس سوچ والا ادارہ قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند ملک کا ایک اہم تعلیمی ادارہے جس کی ذمہ داری سماج میں تعلیمی اندھیرا دور کرنے کی ہے لیکن وہ مسلم معاشرہ کو مزید اندھیرے دھکیل رہاہے۔بی جے پی ترجمان کے اس بیان پر علماء نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس کو چھوٹی سوچ قرار دیتے ہوئے اسلام ایک آسمانی قدیم مذہب ہے جس میں زمانے کی سہولیات کے مطابق ہر حکمت عملی شامل ہے۔اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ کوئی سیاسی جماعت دارالعلوم دیوبند کے تئیں کیا نظریہ رکھتی ہے اس پر وہ کچھ نہیں کہے گیں ،انہوں نے کہاکہ فتویٰ قرآن وحدیث کی روشنی میں دیئے جاتے ہیں اور ادارہ اس کام کو قرآن وحدیث کی روشنی میں کرتا رہے گا۔ ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر اعلیٰ مولانا ندیم الواجدی نے نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند اور مسلمانوں کے دیگر مذہبی اداروں پر دقیانوسیت کے الزامات کئی نئی بات نہیں ہے ،بلکہ ہمیشہ سے ان اداروں کو رجعت پسند،قدامت پسند جیسے الفاظ سے یاد کیا جاتاہے، لیکن ہمیں اس پر براماننے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم اپنے آپ کو ایک ایسے مذہب سے جڑا ہوا مانتے ہیں جو چودہ سوسال پراناہے،اسلئے اگر ہم پر کوئی دقیانوسیت کا الزام لگاتاہے تو اس میں بر ائی کی کوئی بات نہیں بلکہ ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہم ایک قدیم آسمانی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی واضح کردیناچاہتے ہیں کہ اسلام کی کوئی بھی تعلیم ایسی نہیں ہے جس میں زمانے کے تقاضوںکو نظر انداز کیا گیا ہو،بلکہ اس کی ہر تعلیم زمانے کے عین مطابق ہے،جس میں سہولت اور حکمت پوشیدہ ہے۔فتویٰ موبائل آن لائن سروس کے چیئرمین مفتی ارشد فاروقی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند اور اس کے فتوے کو ترپاٹھی کی طرف سے دقیانوسی کہنا محمل نظر ہے ،انہوں نے کہاکہ دارالعلوم اسلام کی تعلیمات کے فروغ کا مرکز ہے اور اسلام رہتی دنیا تک کے انسانوں کی کامیابی کا واحد مذہب ہے جو امن وامان کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ کے لئے تعلیمات پیش کرتے ہے،اسلئے ترپاٹھی جی اسلام سے واقفیت حاصل کریں ،دارالعلوم اور اس میں پڑھائی جانے والی تعلیم کو دیکھیں ،پڑھیں ،پرکھیں اور اپنی پارٹی کے لئے رہنماء بنائیں۔مفتی ارشد نے کہاکہ اسی دارالعلوم کے علماء نے جنگ آزادی کا فتویٰ دیا تھا اور علماء دیوبند ہی وہ تھے جو دیگر ہندوستانیوںکو ساتھ لیکر ملک کو آزاد کرایا تھا،وہ فتویٰ اگر نہ ہوتا تو ملک آزاد نہ ہوتااسلئے جس طرح وہ فتویٰ ملک کے لئے مفید تھا اسی طرح دارالعلوم کا ہر فتویٰ انسانیت اور ملک کے لئے مفید ہوتاہے۔

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔