????حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص سونے کا مالک ہو یا چاندی کا، اور اس کا حق (یعنی زکوٰۃ) ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اس سونے چاندی کے پترے بنائے جائیں گے اور ان کو جہنم کے آگ میں ایسا تپایا جائے گا گویا کہ وہ خود آگ کے پترے ہیں، پھر ان سے اس شخص کا پہلو اور پیشانی اور کمر داغ دی جائے گی، اور بار بار اسی طرح تپا تپا کر داغ دیے جاتے رہیں گے قیامت کے پورے دن میں جس کی مقدار دنیا کے حساب سے پچاس ہزار برس ہوگی، اس کے بعد اس کو جہاں جانا ہوگا جنت میں یا جہنم میں چلا جائے گا ۔????
????حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہو اور وہ اس کی زکوٰۃ ادانہ کرتا ہو تو وہ مال قیامت کے دن ایک ایسا سانپ بنایا جائے گا جو گنجا ہو اور اس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہو، پھر وہ سانپ اس کی گردن میں طوق کی طرح ڈالا جائے گا، جو اس کے دونوں جبڑوں کو پکڑلے گا اور کہے گا :میں تمہارا مال ہوں، تیرا خزانہ ہوں ۔????
????حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ارشاد ہے کہ جو قوم بھی زکوٰۃ کو روک لیتی ہے اللہ تعالیٰ اس کو قحط میں مبتلا فرماتے ہیں ۔????
????حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ارشاد ہے کہ جو مال کسی جنگل میں یا دریا میں کہیں ضائع ہوتا ہے، وہ زکوٰۃ کے روکنے سے ضائع ہوتا ہے۔????
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ارشاد ہے کہ جس مال کے ساتھ زکوٰۃ کا مل مل جاتا ہے وہ اس مال کو ہلاک کیے بغیر نہی رہتا۔????
????حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دولت مندوں پر ان کے مالوں میں اتنی مقدار کو فرض فرمایا ہے جو ان کے فقراء کو کافی ہے۔ اور نہی مشقت میں ڈالتی فقراء کو جب کہ وہ بھوکے یا نگے ہوں، مگر صرف یہ بات کہ ان کے غنی اپنے فریضہ کو روکتے ہیں (یعنی پورا ادا نہی کرتے) ۔ غور سے سن لو کہ اللہ تعالیٰ، ان دولت مندوں سے سخت حساب کریں گے(اور فرض کی کوتاہی پر) سخت عذاب دیں گے ۔????
????حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص طیب مال (حلال مال) کمائے، تو زکوٰۃ کا ادا نہ کرنا اس کو خبیث بنا دیتا ہے۔ اور جو شخص حرام مال کمائے تو زکوٰۃ ادا کرنا اس کو پاک نہی بناتا۔????
????حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں نماز قائم کرنے کا اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم ہے ۔اور جو شخص زکوٰۃ ادا نہ کرے اس کی نماز بھی قبول نہی ہوتی( یعنی نماز پر جو ثواب ملتا ہے وہ بھی نہیں ملےگا، اگرچہ فرض ادا ہو جائے گا) ۔????
????????????????????????????????????????????????????????
????????(فضائل صدقات)????????
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔