سوتیلی نانی کے دودھ پینے کی صورت میں حقیقی خالہ یا ماموں کی بیٹی سے نکاح کا حکم

اگرسوتیلی نانی کا دودھ اس کے ناناسے ہے تو دودھ پینےوالے لڑکے کا نکاح اپنی خالہ یا ماموں کی بیٹی سے جائز نہیں ہے، اس لیے کہ جب لڑکے کی سوتیلی نانی نے دودھ پلایا تو یہ لڑکا اس کا اور اس کے شوہر (یعنی لڑکے کے سگے نانا کا) رضاعی بیٹا بن گیا، اور اس لڑکے کی حقیقی ماں، اس کی رضاعی بہن ہوگئی، اور اب اس کی بہن (لڑکے کی خالہ) یا اس کے بھائی (لڑکے کے ماموں) کی اولاد اس لڑکے کے لیے بھانجے اور بھتیجے ہوگئے، اور یہ لڑکا ان کے لیے ماموں اور چچا ہوگیا، یعنی اپنی ماں کی بہن کی بیٹی کا یہ ماموں ہوگیا، اور بھائی کی بیٹی کا یہ چچا ہوگیا، اور رضاعی ماموں اور رضاعی چچا سے نکاح جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب البحر الرائق شرح كنز الدقائق (3/ 242 ???????????????????????? *اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے* ناقل✍ہدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320 TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA

نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں CONTACT NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔