صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا فتویٰ دینے میں احتیاط سے کام لینا

????حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سو بیس صحابہ کو مسجد میں پایا کہ ان میں جو حدیث بیان کرنے والے تھے وہ یہ چاہتے تھے کہ ان کا بھائی حدیث بیان کر دے اور انہیں حدیث بیان کرنی نہ پڑے اور ان میں جو بھی مفتی تھے وہ یہ چاہتے تھے کہ ان کا بھائی فتویٰ دے دے اور خود انہیں فتویٰ دینا نہ پڑے ۔????
????حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ آدمی پاگل ہے کہ اس سے جو بھی فتویٰ پوچھا جائے وہ فوراً فتویٰ دے دے۔????
????حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو فتویٰ دینے والے آدمی تین طرح کے ہیں ۔ ایک وہ آدمی جو قرآن کے ناسخ و منسوخ کو جانتا ہے، دوسرا وہ امیر جماعت جسے فتویٰ دئیے بغیر چارہ نہیں اور تیسرا بےوقوف ۔????
????حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہما سے فرمایا کیا مجھے یہ خبر نہیں ملی کہ تم امیر نہیں ہو پھر بھی تم لوگوں کو فتویٰ دیتے ہو، جسے امارت کی راحت ملی ہے اسے ہی امارت کی مشقت بھی اٹھانے دو یعنی جو امیر ہے اسے ہی فتویٰ کی ذمہ داری اٹھانے دو تم فتویٰ نہ دو۔????
????حضرت ابو منہال رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم اور براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے سونے چاندی کی خرید و فروخت کے بارے میں پوچھا تو میں نے جس سے بھی پوچھا اس نے یہی کہا کہ تم دوسرے سے پوچھ لو کیونکہ وہ مجھ سے بہتر اور زیادہ جاننے والا ہے ۔????
????حضرت ابو حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اب تو ہر آدمی اس مسئلہ میں فتویٰ دے رہا ہے حالانکہ اگر یہ مسئلہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش ہوتا تو اس کے لیے وہ تمام بدری صحابہ رض کو جمع کرلیتے(اور پھر ان کے مشورے سے فتویٰ دیتے) ۔????
????حضرت ابو عطیہ ہمدانی رح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے ایک مسئلہ پوچھا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تم نے یہ مسئلہ میرے علاوہ کسی اور سے بھی پوچھا ہے؟ اس آدمی نے کہا ہاں میں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے بھی پوچھا اور انہوں نے اس کا یہ جواب دیا تھا ۔ جواب سن کر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کی مخالفت کی ۔اس پر حضرت ابو موسیٰ رض کھڑے ہوئے اور فرمایا جب تک یہ بڑے عالم تم میں ہیں مجھ سے کچھ نہ پوچھا کرو۔????
????????????????????????????????????????????????????????
????(حیاۃ الصحابہ حصہ سوم)????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔