????حضور اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ایک شخص ایک جنگل میں تھا۔اس نے ایک بادل میں یہ آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دے۔ اس آواز کے بعد فوراً وہ بادل ایک طرف چلا اور ایک پتھریلی زمین میں خوب پانی برسا اور وہ سارا پانی ایک نالے میں جمع ہوکر چلنے لگا۔ یہ شخص جس نے آواز سنی تھی اس پانی کے پیچھے چل دیا۔وہ پانی ایک جگہ پہنچا جہاں ایک شخص کھڑا ہوا بیلچہ سے اپنے باغ میں پانی پھیر رہا تھا۔ اس نے باغ والے سے پوچھا تمہارا کیا نام ہے؟ انہوں نے وہی نام بتایا جو اس نے بادل میں سنا تھا۔ پھر باغ والے نے پوچھا کہ تم نے میرا نام کیوں پوچھا؟ اس نے کہا: میں نے اس بادل میں جس کا پانی یہ آرہا ہے یہ آواز سنی تھی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دے اور تمھارا نام بادل میں سنا تھا، تم اس باغ میں ایسا کیا کام کرتے ہو (جس کی وجہ سے بادل کو یہ حکم ہوا کہ اس کے باغ کو پانی دو) ؟باغ والے نے کہا کہ جب تم نے یہ سب کہا تو مجھے بھی کہنے دو۔ میں اس کے اندر جو کچھ پیدا ہوتا ہے اس کو دیکھتا ہوں اور (اس کے تین حصے کرتا ہوں) ایک حصہ یعنی تہائی تو فوراً الللہ کے راستہ میں صدقہ کردیتا ہوں،اور ایک تہائی میں اور میرے اہل و عیال کھاتے ہیں، اور ایک تہائی اسی باغ کی ضروریات میں لگا دیتا ہوں۔????
"**(فضائل صدقات)**"
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔