علماء شریعت کے محافظ ہیں

۲۴ ) علماء شریعت کے محافظ ہیں، اگر عوام کو ان سے نفرت ہوگئی تو شریعت کی حفاظت دشوار ہوجائے گی اور بدون شریعت کے تصوف کا وجود بھی قائم نہیں رہ سکتا۔ { وصایا انبیاء اولیاء انسیکلوپیڈیا/۲/ ۱۰۵}

۲۵ ) علماء سے میل جول قطع نہ کرو، ان کی مجالس میں بیٹھا کرو، ان سے علم حاصل کرو، یہ مت کہو کہ فلاں عالم تو بے عمل ہے ہم اس سے کیوں ملیں تم اس سے علم کی باتیں لے لو اور خود ان پر عمل کرو اس کو اور اس کے عمل کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کردو { علم والعلماء حضرت مولانا اشرف علی تھا نوی رحمۃ اللہ علیہ }

۲۶ ) علمائے کرام کا دامن پکڑ لو میں یہ نہیں کہتا کہ تم فلسفہ سیکھو یہ کہتا ہوں کہ فقہ حاصل کرو دین سیکھو۔ {وصایا انبیاء اولیاء انسائیکلوپیڈیا /۲ / ۱۰۶}

کتاب: علماء کرام سے دور عوام کو اولیاءاللہ کی وصیتیں مرتبہ عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی جاری

☜ اسے خوب شیئر کیجیے

حق ہیں جی حق ہیں علمائے دیوبند حق ہیں فیس بوک گروپ علم اور علماء کی عظمت ٹیلگرام چینل کی لنک

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔